Home » Interesting News » یہ معذور چینی شخص کس کی تلاش میں شہر شہر ہاتھوں کے بل رینگتا پھرتا ہے؟ جواب جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

یہ معذور چینی شخص کس کی تلاش میں شہر شہر ہاتھوں کے بل رینگتا پھرتا ہے؟ جواب جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

chines

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر شینگ ژوئی سے تعلق رکھنے والے معذور شخص شین شینگکون کو قدرت نے ایک ایسی آزمائش میں ڈال دیا ہے کہ جو بھی اس کی دردناک داستان سنتا ہے اس کی آنکھیں بے اختیار چھلک جاتی ہیں۔ ویب سائٹ میشیبل کی رپورٹ کے مطابق شین اپنی معذوری کی وجہ سے سیدھا کھڑا ہونے کے قابل نہیں ہے اور اپنے پیروں اور دونوں ہاتھ کے بل چلتا ہے۔ اس معذور شخص کے ساتھ کسی حیوان صفت نے ظلم کی انتہا کردی اور گزشتہ سال جنوری میں اس کے 15ماہ کے بچے کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کرلیا۔ شین نے پولیس کو رپورٹ کی لیکن کئی ماہ تک اس کے بچے کا کچھ پتہ نہ چل سکا جس کے بعد معذوری اور کسمپرسی کے مارے ہوئے اس باپ نے اپنے ننھے بیٹے کی تلاش کے لئے خود نکلنے کا فیصلہ کر لیا۔

وہ اپنے بیٹے کی تصویر لے کر نکل کھڑا ہوا اور اسے گلی گلی ڈھونڈنا شروع کردیا۔ شین نے اپنے پورے شہر میں بیٹے کی تصویر گلے میں لٹکائے ہوئے اپنے پیروں اور ہاتھوں پر چلتے ہوئے اس کی تلاش کی۔ اپنے شہر کے بعد اس نے ایک اور بڑے شہر زنگ جیانگ میں بھی اسی طرح کئی ماہ تلاش جاری رکھی اور اب چین کے سب سے بڑے شہروں میں شمار ہونے والے گوانگ ڈونگ شہر میں بھی اسی طرح گلی گلی پھررہا ہے۔
چینی میڈیا کو اس مظلوم شخص کی حالت زار کا علم ہوا تو اس کے بارے میں متعدد رپورٹیں شائع کی گئیں۔ شین نے اخبار ایوننگ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ”اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ میرے لئے کتنا مشکل ہے یا مجھے کتنی تکلیف اٹھانا پڑے گی، میں اپنے لخت جگر کو تلاش کرنا کبھی نہیں چھوڑوں گا۔“ شین نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ اس کے بچے کی تلاش میں اس کی مدد کی جائے۔

paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …