Home » Interesting News » یہ ٹین کا ڈبہ کتنے کا ہے؟ سن کر آپ کے اوسان خطا ہوجائیں گے اور شاید کبھی بحال نہ ہوں

یہ ٹین کا ڈبہ کتنے کا ہے؟ سن کر آپ کے اوسان خطا ہوجائیں گے اور شاید کبھی بحال نہ ہوں

لندن(نیوز ڈیسک)ٹین کے ایک چھوٹے سے ڈبے کی قیمت کیا ہوسکتی ہے؟ شاید دو، چار روپے، یا شاید یہ بے کار سی چیز مفت میں بھی مل سکتی ہے، مگر یہ جان کر یقینا آپ کی حیرت کی انتہاءنہیں رہے گی کہ ’ٹفنی اینڈ کمپنی‘ کی جانب سے ٹین کا ایک ڈبہ پورے ایک ہزار ڈالر (تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ جی ہاں، آپ نے درست سنا، پورے ایک لاکھ روپے میں۔

ویب سائٹ ’ڈیتھ اینڈ ٹیکسز میگ ‘کے مطابق یہ ڈبہ دراصل ایک پنسل باکس کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے جسے آپ اپنی میز پر سجا کر اس میں چند پنسلیں رکھ سکتے ہیں۔ بس اس سے زیادہ اس کا کوئی استعمال نظر نہیں آتا۔ اگرچہ یہ بات سمجھ سے باہر کہ اس معمولی سے ڈبے کی اتنی قیمت کیسی ہو سکتی ہے، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس دنیا میں کچھ ایسے مالدار ضرور موجود ہیں جو ایسی چیزوں پر بھاری رقم لٹانے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پراڈکٹ عام استعمال کی اشیاءکو آرٹ کے نمونوں میں بدلنے کے پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ لگتا ہے کہ کچھ دولتمند لوگ اس بات سے متفق ہیں، جبھی تو آن لائن ویب سائٹ سے اس قسم کے متعدد ڈبے پہلے ہی خریدے جا چکے ہیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …