Home » Interesting News » ’یہ چیز دیکھ کر میرے دل میں گھر سے بھاگنے کا شوق پیدا ہوا‘گھر سے بھاگ کر حاملہ ہوجانیوالی نوجوان لڑکی کا حیران کن انکشاف

’یہ چیز دیکھ کر میرے دل میں گھر سے بھاگنے کا شوق پیدا ہوا‘گھر سے بھاگ کر حاملہ ہوجانیوالی نوجوان لڑکی کا حیران کن انکشاف

new

ممبئی : گھر سے اپنے دوست کیساتھ بھاگ کر حاملہ ہوجانیوالی بھارتی لڑکی نے ہائیکورٹ میں موقف اپنایا کہ فلمیں دیکھ کر وہ متاثر ہوئی اور اپنے دوست کیساتھ بھاگ کھڑی ہوئی، موصوفہ کے اس دعوے پر مدراس ہائیکورٹ نے سنسر بورڈ کے سربراہ کو طلب کرلیااور قراردیاہے کہ فلموں کی ناقص سکریننگ کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے ۔

ایک نابالغ لڑکی نے جسٹس ایس نگامتھو اور جسٹس انیتا سمانتھ کی عدالت میں موقف اپنایا تھاکہ وہ گزشتہ سال مئی میں اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ گھر سے بھاگ کھڑی ہوئی تھی لیکن مارچ میں اسے ڈھونڈ لیاگیالیکن تب تک وہ حاملہ ہوچکی تھی ، لڑکا کاکہناتھاکہ کئی فلموں میں ایسے ہی مناظر اس کو گھرسے بھگانے کا سبب بنے۔

لڑکی کے والد سنداراراجن نے اپنی شکایت میں کہاکہ بارہویں جماعت کی طالبہ اس کی بیٹی لاپتہ ہوگئی لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ محلے کے ہی ایک لڑکے22سالہ ومال راج کیساتھ بھاگ گئی، میالادوتھرائے پولیس نے لڑکی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرلی۔

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ومال راج کئی جرائم میں ملوث پایاگیا جبکہ اس کا باپ بھی کئی مقدمات میں مطلوب تھا، بعض ازاں پولیس نے ملزم کو موبائل فون کی مدد سے ڈھونڈنکالا۔عدالت نے جب لڑکی سے استفسار کیا تو معلوم ہوا کہ وہ چار ماہ کی حاملہ ہے اورتامل فلموں میں کئی مناظر دیکھنے کے بعد متاثر ہوکر اپنی مرضی سے ہی گھر سے بھاگ کرگئی۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …