Home » Interesting News » یہ گاڑی پل سے کیوں اس طرح لٹک رہی ہے؟ پولیس بھی حیران، عوام بھی پریشان ایسا کیوں ہوا؟ جانئے

یہ گاڑی پل سے کیوں اس طرح لٹک رہی ہے؟ پولیس بھی حیران، عوام بھی پریشان ایسا کیوں ہوا؟ جانئے

ٹورنٹو(نیوز ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ روز ایک عجب منظر دیکھنے میں آیا۔ ڈان ویلی پارک وے کے قریب واقع پل ٹورنٹو برج کے ساتھ لوگوں نے ایک گاڑی کو تار کے ساتھ لٹکتے ہوئے دیکھا اور یقیناً یہ ایک ایسا منظر تھا جسے دیکھ کر بھی اس پر یقین کرنا مشکل تھا۔

گلوبل نیوز کے مطابق اس گاڑی کو کوئی رات کے وقت ایک مضبوطی دھاتی تار کی مدد سے پل کے ساتھ لٹکا گیا تھا۔ صبح قریبی سڑک سے گزرنے والوں نے یہ حیرتناک منظر دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی۔ جب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو اس انوکھے منظر نے ان کے بھی دماغ چکر ادئیے۔ کسی کے لئے بھی یہ بات سمجھنا ممکن نہیں تھا کہ آخر ایک گاڑی کو کس نے اور کیوں تار کیساتھ پل سے لٹکا دیا تھا۔ بہرحال، ٹورنٹو فائر ڈیپارٹمنٹ کو اس واقعے کی اطلاع کی گئی، جس کے اہلکاروں نے تار کاٹ کر گاڑی کو زمین پر گرایا۔ پولیس کے مطابق یہ ایک گاڑی کا ڈھانچہ ہے جس کے دروازے ، سیٹیں اور اندرونی مشینری موجود نہیں۔ کیا یہ کسی فلم کی شوٹنگ کا حصہ تھی، یا شاید کسی نے محض تفنن طبع کے لئے یہ کام کیا، حقیقت جو بھی ہے تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …