Home » Interesting News » 10 سال قبل لاپتہ ہونے والے آدمی کو گوگل کی سیٹلائٹ نے ایسی جگہ سے ڈھونڈ نکالا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

10 سال قبل لاپتہ ہونے والے آدمی کو گوگل کی سیٹلائٹ نے ایسی جگہ سے ڈھونڈ نکالا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

googleeلندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں 10سال قبل لاپتہ ہونے والے جس شخص کو پولیس اور اس کے رشتہ دار تلاش نہ کر سکے یہ کام گوگل میپس(Google Mpas) نے کر دکھایا۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 72سالہ ڈیوی لی نیلیس (Davie Lee Niles) کینسر اور ڈپریشن کا مریض تھا۔ وہ 2006ءمیں لاپتہ ہوا، پھر اس کا کبھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔ گزشتہ دنوں اس کا داماد سکاٹ ہیتھوے(Scott hathaway)گوگل میپس پر اپنے علاقے کو دیکھ رہا تھا کہ اچانک پانی کے ایک تالاب میں اس نے ایک گاڑی دیکھی اور چونک پڑا۔ اس نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے آ کر تالاب سے تباہ حال گاڑی باہر نکالی تویہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے کہ وہ گاڑی ڈیوی لی کی تھی اور ڈیوی لی کی لاش کی باقیات بھی گاڑی میں موجود تھیں۔ سکاٹ ہیتھوے کا کہنا تھا کہ ”آج ہماری طویل تلاش ختم ہو گئی۔ میں نہیں جانتا کہ خدا نے ہمیں 9سال انتظار کیوں کروایا لیکن ہم خوش ہیںکہ ہمارا والد ہمیں مل گیا ہے۔“اگرچہ تاحال ڈینٹل ریکارڈ سے تصدیق نہیں کروائی گئی کہ کار سے برآمد ہونے والی انسانی باقیات ڈیوی لی ہی کی ہیں تاہم آفیسرز کو یقین ہے کہ یہ اسی کی باقیات ہیں کیونکہ یہ کار اسی کی ہے اور کار سے اس کا پرس بھی برآمد ہوا ہے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …