Home » Interesting News » 2ہزار سال قبل یونان میں کمپیوٹر بن گیا تھا، ایسی چیز دریافت کہ ماہرین بھی چکرا گئے

2ہزار سال قبل یونان میں کمپیوٹر بن گیا تھا، ایسی چیز دریافت کہ ماہرین بھی چکرا گئے

computers

نیویارک (نیوز ڈیسک) تقریباً ایک صدی قبل یونانی جزیرے اینٹی کتھیرا کے قریب کئی صدیوں قبل غرق ہونے والے ایک بحری جہاز کا ملبہ دریافت ہوا۔ اس ملبے میں سے تحقیق کاروں کو ایک پر اسرار مشین ملی جس کے بارے میں ابتدائی طور پر کوئی اندازہ قائم نہ کیا جاسکا۔ اس مشین پر مختلف ماہرین نے تحقیق جاری رکھی اور گزشتہ 10 سال سے یونیورسٹی آف کارڈف کے آسٹرو فزکس ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین سمیت درجنوں دیگر ماہرین نے اس پر ایک جامعہ تحقیق کی، جس کے نتیجے میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایک کمپیوٹر ہے جسے آج سے تقریباً 2 ہزار سال قبل یونانیوں سے ایجاد کیا۔
ماہرین کے لئے یہ بات انتہائی حیرت کا باعث ہے کہ اگرچہ جدید کمپیوٹر کی ایجاد کو تقریباً نصف صدی ہوئی ہے مگر آج سے 2ہزار سال قبل ہی یونانیوں نے اس سے ملتی جلتی ایک مشین بنا لی تھی۔ ماہرین آثار قدیمہ نے اندازہ لگایا ہے کہ اسے 60قبل مسیح میں تیار کیا گیا۔

آسٹروفزکس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یونانی اسے مستقبل کی پیشگوئی کے لئے استعمال کرتے تھے۔ اسے خصوصاً سورج گرہن اور چاند گرہن کی تاریخیںمعلوم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کمپیوٹر کو ستاروں کی چال پر نظر رکھنے اور مختلف اجرام فلکی کے مداروں کا مطالعہ کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس قدیم کمپیوٹر کی ایجاد کے بعد اگلے ایک ہزار سال تک اس قسم کی پیچیدہ مشین دوبارہ منظر عام پر نہ آ سکی۔
پراسرار کمپیوٹر کی مین پلیٹ پر 3500 الفاظ پر مشتمل ایک تحریر بھی موجود ہے، جو دراصل اس کمپیوٹر کے استعمال کے لئے یوزر گائیڈ ہے۔قدیم دور کی اس حیرت انگیز ایجاد کو ایتھنز کے نیشنل آرکیالوجیکل میوزیم میں نمائش کے لئے رکھاگیا ہے جہاں روزانہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد اسے دیکھنے آتی ہے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …