Home » Interesting News » 4سال قبل حادثے میں مارا جانے والا شخص اچانک گھر واپس آگیا، اتنا عرصہ کہاں اور کیسے رہا؟ آتے ہی ا

4سال قبل حادثے میں مارا جانے والا شخص اچانک گھر واپس آگیا، اتنا عرصہ کہاں اور کیسے رہا؟ آتے ہی ا

dead

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) فلموں میں آپ نے اکثر ایسے مناظر دیکھے ہوں گے کہ گھر والے جس شخص کو متوفی سمجھتے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے دفنا دیتے ہیں وہ کچھ عرصہ بعد زندہ ان کے سامنے آ کھڑا ہوتا ہے۔ چین میں یہ کہانی حقیقت کا روپ دھار کر سامنے آ چکی ہے۔ چینی اخبار پیپلز ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہونان کے گاﺅں تان جیالانگ کا59سالہ ماجی ژیانگ نامی شخص 2009ءمیں لاپتہ ہوا اور 2012ءتک اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ 2012ءمیں پولیس نے ایک لاش کو ژیانگ کی لاش قرار دے کر اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا جنہوں نے اس کی آخری رسومات ادا کیں اور دفن کر دیا، مگر 4سال بعد مقامی حکام ژیانگ زندہ و سلامت گھر واپس لے آئے جسے دیکھ کر گھروالے ہکا بکا رہ گئے اور انہیں اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق 2012ءمیں پولیس نے لواحقین کو بتایا تھا کہ ژیانگ کی ایک ٹریفک حادثے میں ہلاکت ہوئی تھی لیکن چہرہ مسخ ہو جانے کے باعث اس کی شناخت کرنا مشکل تھا۔ اس کے لواحقین ہسپتال گئے۔ انہیں وہ لاش ژیانگ سے بالکل مشابہہ لگی اور وہ اسے گھر لے آئے اور دفنا دی اور ہزاروں یوآن خرچ کرکے اس کا مقبرہ بھی تعمیر کروایا۔ رپورٹ کے مطابق دراصل ژیانگ کو اغواءکر لیا گیا تھا اور آگے بھٹہ خشت پر جبری مشقت کے لیے فروخت کر دیا گیا تھا۔ اسے چار سال بعد حکام نے وہاں سے بازیاب کروایا اور گھر واپس پہنچا دیا۔

Check Also

کیا سیب نظام ہاضمہ کیلئے مفید ہے؟ #paksa #paksa.co.za

آپ نے یہ جملہ تو ہر ایک سے سُنا ہوگا کہ روزانہ ایک سیب کھائیں …