Home » Interesting News » 62سال کی عمر میں مسٹر بین کی باپ بننے کی تیاری، لیکن بچے کی ماں کی عمر کتنی ہے؟ جان کر آپ بھی حیرن رہ جائیں گے

62سال کی عمر میں مسٹر بین کی باپ بننے کی تیاری، لیکن بچے کی ماں کی عمر کتنی ہے؟ جان کر آپ بھی حیرن رہ جائیں گے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مسٹر بین کے نام سے تو آپ واقف ہی ہوں گے جو بغیر کچھ بولے اپنی مضحکہ خیز حرکتوں سے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کر دینے کی بے مثال صلاحیت سے مالامال ہیں۔ اب 62سال کی عمر میں اس لیجنڈ اداکار کو ایک بڑی خوشخبری مل گئی ہے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق روون اٹکنسن (مسٹربین کا اصل نام)نے 2014ءمیں اداکارہ لوئس فورڈ سے شادی کی تھی جس کی اس وقت عمر 33سال ہے اور اب ڈاکٹروں نے روون اور لوئس کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ جلد ماں باپ بننے والے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روون نے لوئس سے شادی اپنی پہلی بیوی سونیترا سستری (Sunetra Sastry)سے علیحدگی کے بعد کی جس سے اس کا ایک 23سالہ بیٹابین اور 21سالہ بیٹی للی ہیں۔2014ءمیں مسٹر بین نے لوئس سے میل ملاقاتیں شروع کیں جس کے کچھ ماہ بعد ہی اس کی سونیترا کے ساتھ 25سالہ شادی عدالت میں محض 65سیکنڈ کی سماعت میں ختم ہو گئی۔اس کے ایک سال بعد لوئس اس کے نارتھ لندن میں واقع ساڑھے 46لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً64کروڑ 43لاکھ روپے) مالیت کے گھر میں منتقل ہو گئی۔ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ”دونوں بچے کی خوشخبری سن کر بہت خوش ہیں۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …