Home » Interesting News » 8 لڑکیوں کی پیدائش کے بعد آدمی بالآخر لڑکے کا باپ بن گیا، لیکن یہ کام کس عمر میں جاکرہوا، 70 سال نہیں، 80 سال نہیں بلکہ۔۔۔ اتنی عمر کہ ورلڈ ریکارڈ بن گیا

8 لڑکیوں کی پیدائش کے بعد آدمی بالآخر لڑکے کا باپ بن گیا، لیکن یہ کام کس عمر میں جاکرہوا، 70 سال نہیں، 80 سال نہیں بلکہ۔۔۔ اتنی عمر کہ ورلڈ ریکارڈ بن گیا

ممبئی(نیوز ڈیسک) برصغیر پاک و ہند میں بیٹی کے لئے ناپسندیدگی اور بیٹے کی غیر معمولی تمنا کوئی انوکھی بات تو نہیں البتہ ایک بھارتی پروہت نے اولاد نرینہ کی خواہش میں تمام حدیں ہی پار کر ڈالی ہیں۔ اس کے ہاں ایک کے بعد ایک بیٹی پیدا ہوتی رہی،یہاں تک کہ کل آٹھ بیٹیاں ہو گئیں،لیکن اس نے بیٹے کے حصول کی کوشش نہیں چھوڑی۔ اسی کوشش میں دو شادیاں بھی کیں اور عمر بھی جوانی سے گزر کر بڑھاپے کے مرحلے میں داخل ہو گئی، لیکن اس نے پھر بھی کوشش نہیں چھوڑی۔ گزشتہ روز بالآخر اسے منزل مل ہی گئی، 82 سال کی عمر میں یہ شخص بیٹے کا باپ بن گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شرانا بساپا نامی یہ پروہت شرانا بسویشرا سمانتھا مندر کا سربراہ ہے۔ اس کی پہلی شادی سے پانچ بیٹیاں ہیں جبکہ دوسری شادی سے بھی تین بیٹیاں پیدا ہو چکی تھیں۔ اگرچہ وہ عمر کے آخری حصے میں پہنچ چکا تھا لیکن بیٹے کی خواہش اب بھی اس کے دل میں باقی تھی اور وہ مزید بچوں کی پیدائش کے لئے تیار تھا۔ بالآخر گزشتہ روز اس کی دوسری بیوی، جس کی عمر 48 سال ہے، نے بیٹے کو جنم دیا تو یہ کوشش انجام کو پہنچی۔
بیاسی سالہ پروہت کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے سارے شہر میں چرچے ہیں۔ دور دور سے لوگ اس بچے کو دیکھنے آ رہے ہیں اور والدین کو مبارک باد دے رہے ہیں۔ پروہت کا کہنا ہے کہ وہ 100 ایکڑ زمین کا مالک ہے اور اسے سب سے زیادہ فکر اسی بات کی تھی کہ اس کی جائداد کون سنبھالے گا۔ اس کا کہنا ہے کہ اب وہ سکون سے مر سکے گا کیونکہ اس کا وارث دنیا میں آ گیا ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …