Home » Pakistani Headlines » جعلی لائسنسوں کی بازگشت، یورپی یونین نے پی آئی اے کا فضائی آپریشن معطل کردیا

جعلی لائسنسوں کی بازگشت، یورپی یونین نے پی آئی اے کا فضائی آپریشن معطل کردیا

کراچی: یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کا فضائی آپریشن 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے، معطلی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

قومی ائیر لائن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی یورپ کی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کی گئی ہیں۔ یورپین فضائی سیفٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جن مسافروں کے پاس پی آئی اے بکنگ ہے، وہ اسے ریفنڈ یا آگے کروا سکتے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہو جائے گی۔

Check Also

امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں شدید احتجاج #paksa #paksa.co.za

واشنگٹن:  امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں …