Home » Interesting News » #paksa.co.za ’امریکہ میں فائرنگ کے دوران ماری جانے والی پاکستانی لڑکی سبیقہ وہاں اس لئے گئی کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ۔۔۔‘ ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ ہر پاکستانی افسردہ ہوجائے گا

#paksa.co.za ’امریکہ میں فائرنگ کے دوران ماری جانے والی پاکستانی لڑکی سبیقہ وہاں اس لئے گئی کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ۔۔۔‘ ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ ہر پاکستانی افسردہ ہوجائے گا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعہ کے روز امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک سکول میں ایک نوعمر لڑکے نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور اس کی اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں 17 سالہ پاکستانی طالبہ سبیقہ شیخ بھی شامل تھیں۔سبیقہ تعلیمی ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ میں پڑھنے کیلئے گئی تھیں۔ وہ امریکی کلچر کا مشاہدہ اور تجربہ کرنا چاہتی تھیں کیونکہ مستقبل میں وہ سفارتکار بننے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق سبیقہ چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھیں۔ وہ عالمی امن کے بارے میں سوچتی تھیں اور مستقبل میں سفارتکار بن کر پرامن دنیا کے خواب کی تکمیل کیلئے اپنا حصہ ڈالنا چاہتی تھیں۔ سبیقہ کی شہادت کی خبر ملنے پر ملک کی اہم شخصیات نے کراچی میں ان کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی میں ان کے گھر گئے اور ان کے والد سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا ”سبیقہ ایک ذہین طالبہ تھیں اور ان کی موت پر ساری قوم سوگوار ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان کے والدین کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔“

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …