Home » Interesting News » #paksa.co.za یہ خاتون کتنے سال کی عمر میں حاملہ ہوگئی؟ جواب اتنا زیادہ کہ نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا

#paksa.co.za یہ خاتون کتنے سال کی عمر میں حاملہ ہوگئی؟ جواب اتنا زیادہ کہ نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا

میکسیکو سٹی(نیوز ڈیسک)آج کل تو اچھی بھلی نوجوان خواتین حصول اولاد کے معاملے میں طرح طرح کی مشکلات سے دوچار نظر آتی ہیں مگر ان بڑی بی کو دیکھئے جو 70 سال کی عمر میں حاملہ ہو گئی ہیں۔ ماریہ نامی یہ خاتون ریاست سینا لووا کے علاقے مازتلان کی رہائشی ہے اور پہلے ہی سات بچوں کی ماں ہے۔

میل آن لائن کے مطابق ماریہ نے مقامی میڈیا کو الٹراساﺅنڈ رپورٹ دکھائی ہے جس کے مطابق وہ چھ ماہ کی حاملہ ہے او راس کے پیٹ میں ایک بچی پرورش پارہی ہے۔ اس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے چند دنوں سے ٹانگوں میں درد اور متلی کی کیفیت محسوس ہورہی تھی۔ جب میں ہسپتال گئی تو انہوں نے میرا الٹراساﺅنڈ کیا اور مجھے بتایا کہ میں حاملہ ہوں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک بچی ہے اور قوی امید ظاہر کی ہے کہ اس کی پیدائش بخیر وعافیت ہوگی۔

معمر ترین ماں کا اعزاز اس وقت سپین کی ایک خاتون کے پاس ہے۔ اس کا نام بھی ماریہ ہے اور اس نے 2006ءمیں 66 سال کی عمر میں جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ ستر سال کی عمر میں حاملہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی ماریہ نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے حمل کے لئے ٹیسٹ ٹیوب کی تکنیک استعمال کی یا یہ حمل قدرتی طور پر ہوا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے بچے اس خبر سے خوش نہیں ہیں کہ وہ اس عمر میں حاملہ ہوگئی ہے، تاہم وہ خود اس نے اس بات پر بہت خوش ہے کہ ایک بار پھر ماں بننے والی ہے۔

 

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …