Home » Interesting News » #paksa #pakasa.co.za روبوٹ نے کمسن بچے پر حملہ کردیا۔۔۔ ماں باپ میں غصے کی لہر، ایسا کیسے ہوا؟ جانئے

#paksa #pakasa.co.za روبوٹ نے کمسن بچے پر حملہ کردیا۔۔۔ ماں باپ میں غصے کی لہر، ایسا کیسے ہوا؟ جانئے

پالو آلتو (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مشہور سٹینفرڈ شاپنگ سنٹر میں سکیورٹی کے لئے تعینات روبوٹ نے ایک انتہائی پریشان کن حرکت کر ڈالی ہے، جس کے بعد لوگ اپنے بچوں کے ساتھ اس شاپنگ سنٹر کا رخ کرنے سے گھبرانے لگے ہیں۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ سکیورٹی روبورٹ نے ایک کم سن بچے کو زخمی کر دیا ہے، اور متاثرہ بچے کے والدین اب سب کو خبردار کر رہے ہیں کہ اگر آپ اس شاپنگ سنٹر میں جائیں تو اپنے بچوں کو اس روبورٹ سے دور رکھیں کیونکہ یہ انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔

 نیوز کے مطابق سٹینفرڈ شاپنگ سنٹر کا سکیورٹی روبورٹ 5 فٹ قد کا حامل ہے اور اس کا وزن تقریباً تین سو پائونڈ ہے۔ عموماً یہ ہر عمر کے خریداروں کے لیے دلچسپ کا سبب بنتا ہے لیکن گزشتہ جمعرات کے روز 16 ماہ کے بچے یون چانگ اور اُس کے والدین کیلئے یہ ایک ڈرائونا خواب ثابت ہوا۔

بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ اُس کی روبورٹ کے ساتھ ٹکر ہوئی جس کے بعد وہ نیچے گر گیا لیکن روبوٹ اپنے سامنے گرے بچے کی جانب بڑھنے لگا اور اس کے پاو¿ں کے اوپر سے گزر گیا۔ بچے کا دایاں پاﺅں بری طرح متاثر ہوا ہے لیکن خوش قسمتی سے کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی۔

بچے کی والدہ نے بتایا کہ وہ بہت بری طرح رو رہا تھا حالانکہ وہ کبھی کبھار ہی روتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹینفرڈ شاپنگ سینٹر اور روبوٹ بنانے والی کمپنی کو انہوں نے شکایتی ای میل بھیجی ہے لیکن اس کا کوئی جواب ابھی تک موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ سٹینفرڈ شاپنگ سینٹر کا یہ روبوٹ غیر معمولی شور ، اچانک ماحولیاتی تبدیلیوں اور جرائم پیشہ افراد کے متعلق انتظامیہ کو خبر دار کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس روبوٹ کے حوالے سے مزید تشویش کی بات یہ ہے کہ شاپنگ سینٹر کے ایک سکیورٹی گارڈ کے مطابق اس نے چند دن قبل بھی ایک بچے کو زخمی کیا ہے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …