Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za آج تک سیاستدان لوگوں کو بے وقوف بناتے تھے لیکن اب یہ نوجوان لڑکی سیاستدان کے لاکھوں روپے لے کر رفو چکر ہوگئی

#paksa #paksa.co.za آج تک سیاستدان لوگوں کو بے وقوف بناتے تھے لیکن اب یہ نوجوان لڑکی سیاستدان کے لاکھوں روپے لے کر رفو چکر ہوگئی

بنگلورو(نیو زڈیسک)کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ عوام کو اُلو بنانے کا وسیع و عریض تجربہ رکھنے والے سیاستدانوں کو بھی کوئی اُلو بنا سکتا ہے؟ لیجئے ملئے اس بھارتی لڑکی سے، جس نے ایک سیاستدان کو پورے 10 لاکھ بھارتی روپے کا ٹیکہ لگا دیا ہے، اور پھر چپکے سے یوں غائب ہو گئی جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بنگلورو شہر سے تعلق رکھنے والے سیاستدان ایل سری نواس نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا ہے کہ فیس بک پر دوست بننے والی لڑکی اُس سے 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئی ہے۔ یہ معاملہ گزشتہ ماہ شروع ہوا جب لڑکی کی جانب سے سیاستدان کو فیس بک پر پہلا میسج آیا، اور ایک ماہ مکمل ہونے سے پہلے وہ لاکھوں کا ٹیکہ لگا کر غائب ہو چکی تھی۔

سیاستدان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ”ہمارے درمیاں چند دنوں میں ہی بہت اچھی دوستی ہو گئی تھی۔ اُس (لڑکی) نے بتایا کہ وہ شہر کے پوش علاقے میں ڈانس ٹریننگ سنٹر کھولنا چاہ رہی ہے جو کم از کم 2 کروڑ کا پراجیکٹ ہے۔ پھر چند دن بعد اُس نے بتایا کہ رقم کا بندوبست اُس کے والد نے کر دیا ہے۔ پھر اُس نے میرے ساتھ رابطہ کیا اور کہا کہ کچھ رقم کم پڑ گئی ہے اور مجھ سے صرف چند دن کے لئے تین لاکھ کا تقاضہ کیا، اور میں نے یہ رقم اسے بھجوا دی۔ اس کے بعد سات لاکھ مزید اُس نے منگوائے۔ جس دن میں نے سات لاکھ دئیے اسی دن اُس نے اپنا فون بند کر دیا، جو دوبارہ آن نہیں ہوا۔“

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ہرینی نامی ملزمہ کے اُس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اُن سے ساڑھے چار لاکھ روپے بھی برآمد ہو گئے ہیں جبکہ باقی رقم کی برآمدگی کے لئے کوشش جاری ہے، اور دریں اثناءملزمان کے خلاف دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت قانونی کاروائی بھی جاری ہے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …