Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za آرمی چیف نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

#paksa #paksa.co.za آرمی چیف نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

راولپنڈی (پاکستان) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار کیلئے پر امن ماحول فراہم کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے گدرا سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، آرمی چیف نے فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور بلند مورال کی تعریف کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے تھر کول پائلٹ پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا جہاں ایم ڈی فوجی فرٹیلائزر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے ان کا استقبال کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو تھرکول پائلٹ پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، ملک میں کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے جبکہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے۔

 

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …