Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za آسٹریلیا، ساحل کنارے منفرد مجسموں کی نمائش ،ہزاروں سیاح لطف اندوز ہونے پہنچ گئے

#paksa #paksa.co.za آسٹریلیا، ساحل کنارے منفرد مجسموں کی نمائش ،ہزاروں سیاح لطف اندوز ہونے پہنچ گئے

میلبرن (صباح نیوز)آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک منفرد آرٹ نمائش کاآغاز ہو گیا جو کسی میوزیم میں نہیں بلکہ ساحلِ سمندر پر منعقد کی گئی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے شہر گولڈ کوسٹ کا کیورمبن ساحل اوپن ائیر میو زیم میں تبدیل ہو گیا اور لہروں کے کنارے منفر د مجسموں کی نما ئش جا ری ہے،اپنے طر ز کی اس منفر د نمائش میں پیش کیے گئے مجسمے بھی انو کھی نو عیت کے ہیں جن میں جدت نما یا ں ہے۔ سوویل سکلپچر فیسٹیول کے عنو ان کے تحت ہونے والی اس نما ئش میں پلاسٹک، چکنی مٹی ، سٹین لیس سٹیل،پیتل، بان اور دیگر میٹریل سے تیار کیے گئے منفر د انداز کے عظیم الشان مجسموں نے لو گو ں کی توجہ حاصل کر لی ۔رپورٹ کے مطابق اس دلچسپ نمائش میں میزبان آسٹریلیا سمیت کئی ممالک سے مختلف آرٹسٹوں کے تیار کردہ کم وبیش 50آرٹسٹک ماڈلز نمائش پر رکھے گئے ۔آرٹ کی یہ نمائش23ستمبر تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران ہزاروں کی تعداد سیاح بھی شرکت کرکے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

 

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …