Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za ”آسیہ بی بی کو پناہ دینے کیلئے ہم پاکستان سے مشاورت کر رہے ہیں “ ایسے ملک کے وزیراعظم نے اعلان کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

#paksa #paksa.co.za ”آسیہ بی بی کو پناہ دینے کیلئے ہم پاکستان سے مشاورت کر رہے ہیں “ ایسے ملک کے وزیراعظم نے اعلان کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

پیرس( آن لائن )کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے سپریم کورٹ سے توہین مذہب کے الزام سے بری ہونے والی آسیہ بی بی کو پناہ دینے کی پیشکش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹریڈو نے آسیہ بی بی کو پناہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ” ہماری پاکستانی حکومت کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔“جسٹن ٹریڈو اس وقت پیرس میں موجود ہیں جہاں وہ امن کانفرنس میں شریک ہیں۔ یہ تمام باتیں انہوں نے وہاں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کے دوران کہیں۔

ان کا کہناتھا کہ یہ علاقائی معاملہ ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں اور اسی لیے میں اس حوالے سے زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا لیکن میں یہ باور کروانا چاہتا ہوں کہ کینیڈا خوش آمدید کہنے والا ملک ہے۔یاد رہے کہ فی الحال آسیہ بی بی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے اور سپریم کورٹ میں فیصل کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کی گئی ہے۔

آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد ملک میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شرو ع ہو گیا تاہم تین روز کے احتجاج کے بعد حکومت مظاہرین سے مذاکرات کرنے میں کامیاب ہو گئی۔تاہم اس وقت آسیہ بی بی کو بیرون ملک بھجوانے سے متعلق بحث جاری ہے اور کچھ دنوں سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ ہالینڈ نے آسیہ بی بی کو پناہ دینے کی پیشکش کی تھی ۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …