Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ”آپ اپنی تقریر میں کشمیر کا ذکر نہ کریں کیونکہ۔۔۔“ جیت کے بعد پہلی تقریر میں عمران خان کو کشمیر کا ذکر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانی عمران خان کو داد دینے پر مجبور ہو گئے

#paksa #paksa.co.za ”آپ اپنی تقریر میں کشمیر کا ذکر نہ کریں کیونکہ۔۔۔“ جیت کے بعد پہلی تقریر میں عمران خان کو کشمیر کا ذکر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانی عمران خان کو داد دینے پر مجبور ہو گئے

لاہور (پاکستان) معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے وکٹری سپیچ میں کشمیر کا ذکر کرنے پر بھارت ناراض ہے جبکہ عمران خان کے بہت قریب رہنے والے ایک شخص نے بھی انہیں یہ مشورہ دیا تھا۔

حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت والے چاہتے تھے کہ عمران خان اپنی تقریر میں کشمیر کا ذکر ہی نہ کریں گے لیکن انہوں نے کشمیر کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد رہنے والے ایک شخص نے بھی انہیں مشورہ دیا تھا کہ آپ کشمیر کا ذکر نہ کریں لیکن عمران خان نے یہ بات ماننے سے سختی سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں اپنی وکٹری سپیچ میں کشمیر کا ذکر کروں گا۔

حامد میر نے مزید کہا کہ عمران خان کی جانب سے کشمیر کا ذکر کئے جانے پر بھارت بھی ناراض ہے اور اس وجہ سے ہی انہوں نے کپل دیو، سنیل گواسکر، نووجوت سنگھ سدھو اور عامر خان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کشمیر کا ذکر نہ کرتے تو یقینا عامر خان تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آتے مگر اب مودی نے انہیں روک دیا ہے۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …