Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za اب اگر آپ بھی زندگی سے تنگ آگئے ہیں تو پیسے دے کر جیل جاسکتے ہیں، ناقابل یقین سہولت متعارف کروادی گئی

#paksa #paksa.co.za اب اگر آپ بھی زندگی سے تنگ آگئے ہیں تو پیسے دے کر جیل جاسکتے ہیں، ناقابل یقین سہولت متعارف کروادی گئی

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مجرموں کو ان کے جرائم کی پاداش میں جیل بھیجا جاتا ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں کام کاج کے ستائے لوگ آرام کرنے اور اپنی تھکن اتارنے کے لیے جیل جاتے ہیں۔عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ ملک جنوبی کوریا ہے جہاں شہریوں سے اس قدر کام لیاجاتا ہے کہ انہیں آرام کا وقت بھی نہیں ملتا۔ چنانچہ وہ کچھ دن آرام کرنے کے لیے جیل جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔اس کے لیے وہ لاکھوں روپے رشوت دے کرکچھ دنوں کے لیے جیل چلے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں میں رشوت دے کر جیل جانے کے بڑھتے رجحان کو دیکھ کر اب وہاں جیل بنانے کا کاروبار بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ہونگ شیون شہر میں بنائی گئی اس جیل کا نام ’پریزن انسائیڈ می‘ (Prison Inside Me)ہے جو 2013ءمیں قائم کی گئی۔ تاکہ زندگی سے تنگ آئے لوگ لوگ پیسے دے کر اصل جیلوں میں جانے کی بجائے یہاں آ کر خود کو مقید کر لیا کریں۔ اس جیل میں 24گھنٹے قید ہونے کی فیس 90ڈالر (تقریباً 12ہزار روپے) ہے۔ پارک ہیئری نامی 28سالہ آفس ورکر اکثر روزمرہ کے کام کے بوجھ سے تنگ آ کر اس جیل میں آ کر قید ہو جاتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”اس جیل میں آ کر مجھے آزادی کا احساس ہوتا ہے۔“

جیل کے 5مربع میٹر کے سیل میں بیٹھے گفتگو کرتے ہوئے پارک کا کہنا تھا کہ ”میری زندگی بہت مصروف ہے۔ اگر میں اس جیل میں نہ آتی تو مجھے جتنا کام دیا گیا تھا میں اس وقت بھی اسے انجام دینے میں مصروف ہوتی۔ چنانچہ میں نے کام سے بریک لینے کا فیصلہ کیا اور یہاں آ گئی۔ میں اکثر یہاں آتی ہوں اور اپنی زندگی کے ان دنوں کے خواب دیکھتی ہوں جب میرے پاس بہت فراغت ہوتی تھی۔“ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے لوگوں میں آرام کے لیے جیل جانے کا رجحان اس قدر عام ہو چکا ہے کہ اس وقت اس جیل میں 2ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔ ان میں اکثریت کام کی زیادتی کے باعث ذہنی پریشانی کے شکار ورکرز اور طالب علموں کی ہے۔

Share this:

Comments

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …