Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ’اتوار کے روز میں مارک زکربرگ کا فیس بک پیج ڈیلیٹ کردوں گا اور۔۔۔‘ ہیکر نے فیس بک کو تاریخ کا سب سے بڑا چیلنج دے دیا

#paksa #paksa.co.za ’اتوار کے روز میں مارک زکربرگ کا فیس بک پیج ڈیلیٹ کردوں گا اور۔۔۔‘ ہیکر نے فیس بک کو تاریخ کا سب سے بڑا چیلنج دے دیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ شب ہیکرز نے فیس بک پر حملہ کیا اور اس کے 5کروڑ سے زائد صارفین کے اکاﺅنٹس تک رسائی حاصل کر لی اور اب تائیوان کے ایک ہیکر نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو فیس بک کی تاریخ کا سب سے بڑا چیلنج دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق شینگ شی یوآن نامی اس ہیکر نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے مارک زکربرگ کو چیلنج دیا ہے کہ اتوار کے روز وہ ان کا فیس بک اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کر دے گا اور اس عمل کی ویڈیو بھی فیس بک پرہی پوسٹ کرے گا۔اس کا کہنا تھا کہ مارک زکربرگ کے اکاﺅنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کی ویڈیو میں نے سکیجوئل کر دی ہے۔

تاہم چند گھنٹے بعد اس نے دوسرا پیغام پوسٹ کیا جس میں اس نے بتایا کہ ”میں نے رقم کے عوض فیس بک کو اس بَگ (Bug)کی نشاندہی کر دی ہے جس کے ذریعے میں نے مارک زکربرگ کا اکاﺅنٹ ہیک کرنا تھا۔ جب مجھے فیس بک کی طرف سے باﺅنٹی کی رقم مل جائے گی تو میں آپ لوگوں کو اس کا ثبوت دکھاﺅں گا۔“شینگ کو اس کے فیس بک اکاﺅنٹ پر 27ہزار لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی وہ کئی ہائی پروفائل کمپنیوں کے سکیورٹی سسٹمز میں موجود خامیوں کا سراغ لگا کر کمپنیوں کو اس سے آگاہ کر چکا ہے۔ ان کمپنیوں میں ایپل اور ایلن مسک کی ٹیسلا بھی شامل ہیں۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …