Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ارب پتی آدمی کی موت ، پھر رشتے داروں نے وصیت کھولی تو 3ارب روپے اپنے ملازم کے نام کر گیا تھا ، اپنے بچوں کو چھوڑ کر اُسے کیوں مالامال کر دیا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

#paksa #paksa.co.za ارب پتی آدمی کی موت ، پھر رشتے داروں نے وصیت کھولی تو 3ارب روپے اپنے ملازم کے نام کر گیا تھا ، اپنے بچوں کو چھوڑ کر اُسے کیوں مالامال کر دیا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کاستریس(مانیٹرنگ ڈیسک) جزائرغرب الہند کے ملک سینٹ لوسیا میں ایک ارب پتی شخص نے مرنے سے پہلے اپنی تمام جائیداد اپنے خاندان کی بجائے سالہا سال تک خدمت کرنے والے اپنے سیاہ فام ملازم کو دے دی جس پر اس شخص کے پوتے نے عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔ 8سال کی قانونی جنگ کے بعد اب عدالت نے ایسا فیصلہ سنا دیا ہے کہ اس ملازم کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ میل آن لائن کے مطابق لارڈ گلین کونر نامی اس ارب پتی شخص کی سینٹ لوسیا میں 27ایکڑ زمین تھی، جس میں اس نے ایک محل نما عالیشان گھر بنا رکھا تھا اور دنیا سے دور وہیں رہائش پذیر رہا۔ زندگی کے ان آخری سالوں میں، جب خاندان والوں نے اسے تج دیا، اس کے سیاہ فام ملازم کینٹ ایڈونی نے اس کی خلوص نیت سے خدمت کی جس سے وہ بہت متاثر تھا۔ چنانچہ اس نے مرنے سے پہلے اپنی وصیت تبدیل کی اور اپنی تمام جائیداد کینٹ ایڈونی کے نام کر دی، جس کی مالیت اس وقت 20ملین پاؤنڈ (تقریباً 3ارب 10کروڑ روپے) ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب 2010ء میں 83سال کی عمر میں لارڈ گلین کا انتقال ہوا تو اور اس کے خاندان والوں کو اس کی نئی وصیت کے بارے میں علم ہوا تو اس کے 24سالہ پوتے کوڈی ٹینینٹ نے اس کے خلاف ایسٹرن کیریبین سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا۔ اس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ زندگی کے آخری سالوں میں لارڈ گلین کی ذہنی حالت ایسی نہیں تھی کہ اس کی تبدیل کی گئی وصیت پر عملدرآمد کیا جائے۔ تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں اس وصیت کو درست قرار دیتے ہوئے کینٹ ٹونی کو اس کا وارث قرار دے دیا ہے اور لارڈ گلین کی میراث میں سے اس کے پوتے کوڈی کو ایک ایسی چیز دینے کا حکم دیا ہے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ لارڈ گلین کے عالیشان گھر میں ایک پتھر کا بنا ہوا مردانہ عضو مخصوصہ تھا جو عدالت نے کوڈی کو دینے کا حکم دیا ہے۔اس عضو کی تاریخی اہمیت یہ ہے کہ یہ ہندومذہب میں بہت مقدس سمجھا جاتا ہے کیونکہ ہندو اسے بھگوان شیوا کی نشانی قرار دیتے ہیں۔ اس فیصلے پر کینٹ ٹونی کا کہنا ہے کہ ’’عدالت کے فیصلے پر میں بہت خوش ہوں۔ اب میں اس زمین کو جلد فروخت کے لیے پیش کر دوں گا۔ میرے پاس یہ مقدمہ لڑنے کے لیے رقم نہیں تھی، ورنہ میں بھی مہنگے وکلاء کی خدمات حاصل کرتا اور وصیت میں تبدیلی کرکے جو کچھ لارڈ گلین کے خاندان کو دیا گیا ہے وہ بھی نہ جانے دیتا۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …