Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za اسحاق ڈارکہتے ہیں انصاف ملے گاتوپاکستان جاؤں گا،ان کے انصاف کامعیار مجھے نہیں پتہ،چیف جسٹس ثاقب نثار

#paksa #paksa.co.za اسحاق ڈارکہتے ہیں انصاف ملے گاتوپاکستان جاؤں گا،ان کے انصاف کامعیار مجھے نہیں پتہ،چیف جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد(پاکستان)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اسحاق ڈارکہتے ہیں انصاف ملے گاتوپاکستان جاؤں گا،ان کے انصاف کامعیار مجھے نہیں پتہ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اسحاق ڈارکی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ برطانیہ نے وفاقی حکومت کوایک سوالنامہ بھیجاہے،حکومت نے سوالنامہ نیب کوبھجوا دیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اب ان کے علاج کاکوئی معاملہ تونہیں رہا؟۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاق نے برطانوی حکومت کوحوالگی کاکہہ دیاہے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار کہتے ہیں انصاف ملے گاتوپاکستان جاؤں گا،ان کے انصاف کامعیار مجھے نہیں پتہ،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ فاصلاتی نظام کے ذریعے انصاف تونہیں چل سکتا،عدالت نے اسحاق ڈاروطن واپسی سے متعلق کیس ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …