Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ’اس تاریخ تک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ہوجائے گا‘ موت سے قبل آخری سانسیں لیتی معروف مذہبی شخصیت نے سب سے بڑی پیشنگوئی کردی

#paksa #paksa.co.za ’اس تاریخ تک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ہوجائے گا‘ موت سے قبل آخری سانسیں لیتی معروف مذہبی شخصیت نے سب سے بڑی پیشنگوئی کردی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور امریکی پادری ڈاکٹر ایف کینٹن بیشور، جو کہ ورلڈ بائبل سوسائٹی کے سابق صدر تھے، گزشتہ سال دنیا سے رخصت ہو گئے، مگر جاتے جاتے ایک ایسی پیش گوئی کر گئے کہ جس نے دنیا بھر میں اُن کے مقتدیوں کو پریشانی میں مبتلاءکر رکھا ہے۔پادری کینٹن نے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ دنیا کے خاتمے کے آخری مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے اور 2028ءمیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا بھی دنیا میں نزول ہو جائے گا، جس کے ساتھ ہی اس دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔

اس پادری کا انتقال 2016ءمیں ہوا لیکن دنیا کے خاتمے کے متعلق اس کی یہ حیران کن پیش گوئی حال ہی میں سامنے آئی ہے۔ پادری کینٹن کا اپنی پیش گوئی میں کہنا ہے کہ ”دو عالمی جنگیں اور اسرائیل کا وجود میں آنا وہ تین بڑی علامات ہیں جو دنیا کے خاتمے کا آخری مرحلہ قریب ہونے کی خبر دیتی ہیں۔ بائبل کی تعلیمات میں بتایا گیا ہے کہ مسیح کی آمد سے قبل دو بڑی جنگیں ہوں گی جنہیں انسانیت کے لئے درد زہ جیسی تکلیف کے مترادف قرار دیا گیا ہے اور یہ دو عالمی جنگیں ہوچکی ہیں۔ اسی طرح بائبل میں بتایا گیا ہے کہ جب مسیح آئے گا تو ایک یہودی ریاست کی نئے سرے سے پیدائش ہوچکی ہوگی اور اسرائیل کی صورت میں یہ علامت بھی ظہور پذیر ہوچکی ہے۔“

پادری کینٹن کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ اُن کی بتائی گئی تین بڑی علامتوں کے علاوہ چار چھوٹی علامتیں پوری ہوچکی ہیں، پانچ بڑی علامتیں ابھی پوری ہورہی ہیں، جبکہ 15 علامتیں آنے والے چند سالوں میں تیزی کے ساتھ پوری ہوجائیں گی، جس کے بعد 2028 میں دنیا کا اختتام ہو جائے گا۔

 

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …