Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za افریقی ملک چین کا قرضہ واپس کرنے میں ناکام ہوگیا تو پھر چین نے کیا کیا؟ جان کر سی پیک کی خوشیاں منانے والے پاکستانیوں کے ہوش اُڑ جائیں گے کیونکہ۔۔۔

#paksa #paksa.co.za افریقی ملک چین کا قرضہ واپس کرنے میں ناکام ہوگیا تو پھر چین نے کیا کیا؟ جان کر سی پیک کی خوشیاں منانے والے پاکستانیوں کے ہوش اُڑ جائیں گے کیونکہ۔۔۔

لوساکا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی طرح چین نے کئی ممالک کو قرض دے رکھا ہے جن میں افریقی ملک بھی شامل ہیں۔ ان افریقی ممالک میں زیمبیا جب چین کو قرض واپس کرنے میں ناکام ہو گیا تو چین نے اس کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ سن کر پاک چین اقتصادی راہداری پر خوشیاں منانے والے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔ افریقہ کانفیڈنشل نامی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ زیمبیا چین کو قرض واپس کرنے میں ناکام ہو چکا ہے جس کے باعث ایک چینی کمپنی زیمبیا کی پاور کمپنی زیسکو کا کنٹرول سنبھالنے جا رہی ہے۔ اس معاملے پر دونوں ممالک میں مذاکرات جاری ہیں۔

جریدے نے خبردار کیا ہے کہ زیمبیا چینی قرضوں کی واپسی کے معاملے پر دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو چین زیمبیا کے دیگر کئی قومی اثاثوں پر قبضہ کر لے گا جس سے زیمبیا کی خودمختاری ختم ہو جائے گی۔ زیمبیا کی کمپنی زیڈ این بی سی پہلے ہی چین کے کنٹرول میں ہے اور وہ اسے چلا رہا ہے اور اب زیسکو بھی چین کے کنٹرول میں جانے والی ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ زیمبیا کے شہریوں کو اس حوالے سے خبردار ہو جانا چاہیے اور انہیں معلوم کرنا چاہیے کہ ان کے ملک پر کتنا چینی قرضہ چڑھ چکا ہے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …