Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za الضباب سعودی عرب کا شہر، جس نے مورخین کو بھی حیران کر دیا

#paksa #paksa.co.za الضباب سعودی عرب کا شہر، جس نے مورخین کو بھی حیران کر دیا

ریاض(این این آئی )سعودی عرب میں جہاں چٹیل میدان اور بے آب وگیاہ وادیاں پائی جاتی ہیں وہیں ایسے سرسبزو شاداب، قدرتی حسن سے مالا مال آبشاروں اور سال بھر جاری رہنے والے چشموں اور قدرتی وسائل سے بھرپور شہربھی موجود ہیں۔

عرب ٹی وی نے سعودی عرب کے ایک ایسے ہی تاریخی، سیاحتی اور قدرتی وسائل و فطری حسن سے مالامال علاقے کا تفصیلی تعارف پیش کیا ہے،مقامی سطح پر اسے مدینہ الضباب( دھند کا شہر) کا نام دیا جاتا ہے، یہ شہرعسیر کے علاقے سے متصل تنومہ گورنری میں واقع ہے، اس شہر میں سال بھر پانی کی آبشاری اور چشمے جاری رہتے ہیں۔جنوب مغربی سعودی عرب میں تنومہ کاعلاقہ نہ صرف قدرتی حسن بلکہ اپنے تاریخی مقامات کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے۔ مستقبل میں یہ سیاحت اور اقتصادیات کا ایک نیا مرکز بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کاشت کاری اور کھیتی باڑی یہاں کا خاص پیشہ ہے، لوگ یہاں انواع اقسام کے پھل کاشت کرتے، سبزیاں اور فصلیں اگاتے ہیں۔اس کی مشہور وادیوں میں وادی تیرس جو دوسری وادیوں سے لمبی ہے۔ اس کے علاوہ وادی المطعن، وادی ملیح اور وادی تنومہ مشہور وادیاں ہیں۔ ویسے اس میں کئی چشمے اور نہریں بہتی ہیں ان میں دبول نامی نہراپنی خوبصورتی کی جہ سے زیادہ مشہور ہے۔ یہ نہر اپنے آس پاس کے کھیتوں کو سیراب کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔

 

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …