Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za امریکہ کے سب سے بڑے شہر میں کئی سال سے ایسا واقعہ نہیں ہوا۔۔۔ یہ کس کی بات ہو رہی ہے ؟ جان کر آپ کو پاکستانی شہر بہت محفوظ لگیں گے

#paksa #paksa.co.za امریکہ کے سب سے بڑے شہر میں کئی سال سے ایسا واقعہ نہیں ہوا۔۔۔ یہ کس کی بات ہو رہی ہے ؟ جان کر آپ کو پاکستانی شہر بہت محفوظ لگیں گے

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا کہنے کو تو سپر پاور اور دنیا کا ترقی یافتہ ترین ملک ہے لیکن فائرنگ کے واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے بھی یہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔اس کا مشہور ترین شہر نیویارک ، جسے دنیا کا اقتصادی دارالحکومت بھی کہا جاتا ہے ، تو ایسا بدقسمت ہے کہ یہاں گزشتہ 10 سال میں پہلی بار یہ مبارک موقع آیا ہے کہ ویک اینڈ کے تین دن بغیر کسی فائرنگ کے واقعے کے گزرے ہیں، لیکن چوتھے دن پھر ایک واقعہ پیش آ گیا۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ روز فخریہ طور پر بتایا گیا کہ ’’ اس ویک اینڈ پر نیو یارک سٹی میں فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ، یہ وہ سنگ میل ہے جس تک گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہم پہلی بار پہنچے ہیں۔ ہم نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہر رکن کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے سخت محنت کر کے اس شہر کی حفاظت کی اور ہر شہری کے بھی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے شہر کو محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا۔‘‘

نیوز ویب سائٹ time.com کے مطابق اس سے پہلے 1993ء میں ایک بار ایسا ہوا تھا کہ نیویارک شہر میں پورے ہفتے تک فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہواتھا۔ گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز بروکلین میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پیر تک ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، مگر پیر کے روز برونکس کے علاقے میں ایک شخص کو گولی ماری گئی اور یہ سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔ بہرحال، شہر کی پولیس اس بات پر بہت خوش ہے کہ مسلسل تین دن تک شہر میں فائرنگ کا واقعہ پیش نہیں آیا اور اسے ایک بڑی کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …