Home » Technology & Gadgets » #paksa #paksa.co.za انٹرنیٹ ایجاد کرنے والے شخص نے اب ایک نیا انٹرنیٹ لانے کا اعلان کردیا، یہ کیا ہے؟ جان کر فیس بک اور گوگل سب کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

#paksa #paksa.co.za انٹرنیٹ ایجاد کرنے والے شخص نے اب ایک نیا انٹرنیٹ لانے کا اعلان کردیا، یہ کیا ہے؟ جان کر فیس بک اور گوگل سب کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

بوسٹن(نیوز ڈیسک)اگر آپ اپنی زندگی کسی پتھر کے نیچے بسر نہیں کررہے تو ٹم برنرز لی کو ضرور جانتے ہوں گے۔ انہیں انٹرنیٹ کا باپ کہا جاتا ہے کیونکہ یہی وہ صاحب ہیں جنہوں نے دنیا کو انٹرنیٹ اور ”ورلڈ وائڈ ویب“ کا تحفہ دیا۔ ٹم نے انٹرنیٹ ایجاد تو کر دیا لیکن بعد اس کی جو شکل بن گئی وہ اُن کی توقعات کے بالکل برعکس ثابت ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم کو کمیونیکشن کی ایک آزاد دنیا کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے مگر اس پر بڑی بڑی کمپنیوں کا قبضہ ہوچکا ہے جنہوں نے اپنی مرضی کے اصول ضابطے بنا کر صارفین پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ وہ اس بات کو بالکل پسند نہیں کرتے کہ فیس بک، گوگل اور ایمزون جیسی کمپنیوں نے انٹرنیٹ کو جکڑ رکھا ہے اور عام صارفین کا ڈیٹا ان کمپنیوں کے قبضے میں ہے۔ ٹم نے اس صورتحال کو بدلنے کے لئے خاموشی سے ایک نئے انٹرنیٹ کی تخلیق پر کام شروع کر رکھا تھا اور آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ عنقریب یہ نیا انٹرنیٹ منظر عام پر آنے والا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق ٹم کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 9ماہ سے انٹرنیٹ کی نئی شکل INRUPTکے آخری مرحلے پر کام کر رہے تھے۔ اس پراجیکٹ میں ان کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ انہوں نے MITیونیورسٹی، جہاں وہ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں، سے عارضی طور پر چھٹی لے رکھی ہے تاکہ اپنی تمام توجہ نئے انٹرنیٹ پر مرکوز رکھ سکیں۔ انہیں توقع ہے کہ اسی ہفتے وہ نیا انٹرنیٹ لانچ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

ٹم نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کے آخری مرحلے پر کام گزشتہ 9 ماہ کے دوران کیا گیا ہے تاہم وہ ”سولڈ (Solid)“ پلیٹ فارم پرکئی سال سے کام کررہے تھے تاکہ نئی طرز کا انٹرنیٹ متعارف کرواسکیں۔ ”سولڈ“ انٹرنیٹ کے ابتدائی دنوں کی طرح ایک آزاد پلیٹ فارم ہے جس تک رسائی کے لئےINRUPTکو استعمال کیا جائے گا۔

ٹم نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کے آخری مرحلے پر کام گزشتہ 9 ماہ کے دوران کیا گیا ہے تاہم وہ ”سولڈ (Solid)“ پلیٹ فارم پرکئی سال سے کام کررہے تھے تاکہ نئی طرز کا انٹرنیٹ متعارف کرواسکیں۔ ”سولڈ“ انٹرنیٹ کے ابتدائی دنوں کی طرح ایک آزاد پلیٹ فارم ہے جس تک رسائی کے لئےINRUPTکو استعمال کیا جائے گا۔

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …