Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za اپارٹمنٹ کرائے پر لینے والے میاں بیوی کو چھپایا گیا خفیہ کیمرہ مل گیا، کس طرح اور کس نے چھپایا تھا؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

#paksa #paksa.co.za اپارٹمنٹ کرائے پر لینے والے میاں بیوی کو چھپایا گیا خفیہ کیمرہ مل گیا، کس طرح اور کس نے چھپایا تھا؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک میاں بیوی نے اپارٹمنٹ کرائے پر لیا اور اگلے ہی روز انہیں باتھ روم میں ایک ایسی خفیہ چیز مل گئی کہ لوگ کرائے کے گھروں سے ہی خوفزدہ ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس میاں بیوی نے سڈنی کے علاقے پیرمونٹ میں اپارٹمنٹ کرائے پر لیا تھا۔ اگلے روز ہی انہیں معلوم ہوا کہ باتھ روم میں لگے ہوئے ڈیجیٹل کلاک میں ایک خفیہ کیمرا موجود ہے جو اپارٹمنٹ کے مالک نے کرائے داروں کی جاسوسی کے لیے نصب کر رکھا تھا اور ان کی قابل اعتراض ویڈیوزبھی بناتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس میاں بیوی نے پولیس کو اطلاع دی جس نے آ کر دیکھا تو کیمرے کے ساتھ ایک ہارڈ ڈرائیو اور دیگر ڈیوائسز بھی نصب کی گئی تھیں۔ پولیس نے مالک کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے کرائے داروں کی 50سے زائد قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد کر لیں۔اس شخص کو 19دسمبر کو ڈاﺅننگ سنٹر لوکل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …