Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za اگر آئی ایم ایف کے پاس گئے تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوگا: وزیرخزانہ

#paksa #paksa.co.za اگر آئی ایم ایف کے پاس گئے تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوگا: وزیرخزانہ

اسلام آباد(پاکستان) وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان آئی ایم ایف کے پاس گیا تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوگا۔

سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے ابھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا، اگر ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے بھی تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوگا، پاکستان پہلے بھی 12 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کہنا کہ آئی ایم ایف سے پیسہ چین کا قرضہ اتارنے کےلئے لیا جا رہا ہے یہ حقائق کے برعکس ہے کیونکہ ہمارے زیادہ تر قرضے چین سے نہیں لئے گئے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کے معاملے کو بد قسمتی سے ماضی میں پارلیمنٹ میں نہیں اٹھایا گیا، ایوارڈ میں دو سال کی تاخیر ہو چکی ہے، سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کا عمل جلد شروع کریں۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …