خیر پور(پاکستان) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ اور سابق سربراہ آصف زرداری نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی حکومت پھر ہماری ہے، وہ آج 2 روزہ دورے پر خیرپور پہنچے ہیں جہاںکرونڈی کے علاقے میں پیپلزپارٹی رہنماء بخت علی ہیسبانی کی رہائش گاہ پر موجود کارکنان سے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔بعد ازاں پیپلزپارٹی کے رہنماءشیراز راجپر کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کرینگے۔
قبل ازیں سابق صدر سے وزیر اعلی سندھ نے نواب شاہ میں ملاقات کی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آصف زرداری کو صوبے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔مراد علی شاہ نے سابق صدر کو تھر میں جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔