Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ایئر لائن ورکر کی جانب سے ہوائی جہاز چوری کرنے اور پھر اس کی تباہی کی خبر تو آپ نے سنی ہوگی لیکن آخری لمحات میں اس نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو کیا پیغام بھیجا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

#paksa #paksa.co.za ایئر لائن ورکر کی جانب سے ہوائی جہاز چوری کرنے اور پھر اس کی تباہی کی خبر تو آپ نے سنی ہوگی لیکن آخری لمحات میں اس نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو کیا پیغام بھیجا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سیاٹل(نیوز ڈیسک) جمعے کے روز امریکا کے سیاٹل ٹاکوما انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کھڑے ایک طیارے کو چپکے سے ایک ائیرلائن ورکر لے اُڑا۔ کچھ دیر تک فضاء میں چکر لگانے کے بعد یہ طیارہ چند کلومیٹر دور ایک ویران جزیرے پر گر کر تباہ ہو گیا۔طیارہ چرانے والے شخص کا نام رچرڈ رسل بتایا گیا ہے جو گراؤنڈ سٹاف کا حصہ تھا، یعنی طیارہ اڑانے سے اس کا دور دور کا بھی واسطہ نہیں تھا۔ اس کے باوجود وہ طیارہ کیسے اڑا لے گیا، اس کا اندازہ کنٹرول ٹاور کے ساتھ ہونے والی اس کی گفتگو سے کیا جا سکتا ہے، جس کی ریگارڈنگ گزشتہ روز سامنے آئی ہے۔

امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق رچرڈ نے دو انجن والے ٹربوپراپ ہوائی جہاز کو سیاٹل کے ائیرپورٹ سے اُڑایا اور 25 میل کی دوری پر واقع کیٹرون جزیرے پر یہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ٹیک آف سے لے کر جہاز کے گرنے تک کنٹرول ٹاور کا اس کے ساتھ رابطہ رہااور ائیرٹریفک کنٹرولر اس کی رہنمائی کی کوشش کرتے رہے۔ اس دوران جب ایک ائیر ٹریفک کنٹرولر نے رچرڈ کو بتایا کہ اس کی مدد کے لئے وہاں ایک پائلٹ بھی موجود ہے تو اس کا جواب تھا ’’ناں۔۔مجھے کسی مدد کی ضرورت نہیں۔۔۔ میں نے کافی ویڈیو گیمز کھیلی ہوئی ہیں

اس عجیب و غریب واقعے کی تفتیش کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ رچرڈ خودکشی پر تُلا ہوا تھا۔ اگرچہ اس نے جہاز کو گرانے کی نیت سے ہی چُرایا تھا تاہم وہ کسی اور انسان کی جان نہیں لینا چاہتا تھا۔ جہاز اڑانے کا اس کا تمام تر تجربہ ویڈیو گیمز کی حد تک تھا، جن کے ذریعے اسے جہاز کے مختلف حصوں، آلات اور ان کے استعمال کے متعلق کسی حد تک معلوم تھا۔کیٹرون جزیرے پر جہاز کے گرنے سے متعلق غالب امکان یہی ہے کہ ایندھن کے خاتمے کی وجہ سے طیارہ بمشکل اس مقام تک پہنچ پایا اور گر کر تباہ ہو گیا۔ رچرڈ بھی اس واقعے میں لقمہ اجل بن گیا۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …