Home » Sports News » #paksa #paksa.co.za ایشیاءکپ میں سری لنکا کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا، ناقابل یقین خبر آ گئی

#paksa #paksa.co.za ایشیاءکپ میں سری لنکا کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا، ناقابل یقین خبر آ گئی

ابوظہبی(آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیاءکپ میں پہلا اپ سیٹ ہو گیا، افغانستان نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 91 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ پانچ دفعہ کی چیمپئن سری لنکا کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل دوسری شکست ہے جس کے ساتھ ہی گروپ بی میں شامل افغانستان اور بنگلہ دیش سپرفور میں پہنچ گئی ہیں۔

سری لنکن ٹیم 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان باﺅلرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور 41.2 اوورز میں 158 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ لنکن ٹائیگرز کی جانب سے اوپل تھرنگا نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تھیسارا پریرا نے 28، کوشل مینڈس 0، دھنانجیا دی سلوا 23، کوشل پریرا 17، اینجلو میتھیوز 22، شیہان جے سوریا 14، دسون شناکا 0، اکیلا دنانجیا، لاستھ ملنگا 1 اور دشمانتھا چمیرا نے 2 رنز بنائے۔

افغان باﺅلرز نے مجموعی طورپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مجیب الرحمان، گلبدین نبی اور محمد نبی 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوئے جبکہ راشد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ حمت شاہ نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 90 گیندوں پر 72 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ حشمت اللہ شہیدی نے 37، محمد شہزاد نے 34 اور احسان اللہ نے 45 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے تھیسارا پریرا نے 9 اوورز میں 55 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور دنانجیا نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ملنگا، چمیرا اور جے سوریا ایک، ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش نے اپنے پہلے میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ ایشیاءکپ میں آئندہ میچ 18 ستمبر کو ہانگ کانگ اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …