Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za ایون فیلڈ ریفرنس : نیب نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی تیاری شروع کردی

#paksa #paksa.co.za ایون فیلڈ ریفرنس : نیب نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی تیاری شروع کردی

اسلام آباد(پاکستان)قومی احتساب بیورو (نیب )نے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کی ایون فیلڈریفرنس میں ضمانت کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی تیاری شروع کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدرکی ایون فیلڈریفرنس میں ضمانت پر رہائی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کیلئے اپیل کی تیاری کرتے ہوئے نیب نے اسلام آبادہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کی مصدقہ نقل حاصل کرلی ہے ۔نیب حکام کی جانب سے پراسیکیوشن کوکیس بھرپورطریقے سے لڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف رواں ہفتے ہی درخواست دائر کیے جانے کاامکان ہے جس میں سپریم کورٹ سے نوازشریف ودیگرکی ضمانت منسوخی کی استدعاکی جائے گی۔

 

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …