Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کل نوازشریف سے ملاقات کریں گے

#paksa #paksa.co.za بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کل نوازشریف سے ملاقات کریں گے

لاہور( پاکستان ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کل(اتوار کو)سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاتی امرا میں ملاقات کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری پارٹی کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا جائیں گے جہاں وہ میاں نوازشریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کریں گے جبکہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر رہنماوں پر مشتمل وفد نے بیگم کلثوم نوازکی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر میاں نوازشریف، مریم اور صفدرکو 4 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا ہے جس کی مدت کل ختم ہوجائے گی۔

 

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …