Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za بلا ضرورت گاڑیاں خریدنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا،ایسا نہ ہواربوں روپے کی گاڑیاں ضائع ہو جائیں: لگژری گاڑیوں کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

#paksa #paksa.co.za بلا ضرورت گاڑیاں خریدنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا،ایسا نہ ہواربوں روپے کی گاڑیاں ضائع ہو جائیں: لگژری گاڑیوں کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

اسلام آباد(پاکستان) سرکاری افسران کی لگژری گاڑیوں پر ازخود نوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بلا ضرورت گاڑیاں خریدنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری افسران کی لگژری گاڑیوں پر ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ میں کی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ لگڑری گاڑیوں کی کیا پالیسی بنائی گئی، بظاہر گاڑیاں اب بھی پہلے کی طرح استعمال میں ہیں۔حکام سندھ حکومت نے موقف اپنایا کہ سندھ حکومت نے نیلامی شروع کردی ہے،سندھ میں 10 سال پرانی گاڑیوں کی نیلامی ہو گی،سی ایم ہاو¿س میں 18 لگژری گاڑیاں تھیں جبکہ سی ایم ہاو¿س میں دس بلٹ پروف گاڑیا ں بھی ہیں،گورنر ہاو¿س میں ایک بلٹ پروف، 7 لگژری گاڑیاں ہیں،32گاڑیاں مختلف اضلاع کے کمشنرز کے پاس ہوں گی،کمشنر ز وی آئی پیز کے دورے کے لیے گاڑیاں فراہم کریں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ بلا ضرورت گاڑیاں خریدنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا،ایسا نہ ہو گاڑیوں کے پرزے نکل کر فروخت ہوں اوراربوں روپے کی گاڑیاں ضائع نہ ہو جائیں۔سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کی لگژری گاڑیوں پرازخودنوٹس کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

 

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …