Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za بچے کے جسم میں مرد، اس لڑکے کی عمر دراصل کتنی ہے؟ جواب آپ کی توقع سے کہیں زیادہ

#paksa #paksa.co.za بچے کے جسم میں مرد، اس لڑکے کی عمر دراصل کتنی ہے؟ جواب آپ کی توقع سے کہیں زیادہ

پراگ(نیوز ڈیسک)بیماری جیسی بھی ہو تکلیف دہ ہی ہوتی ہے مگر یورپی ملک پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اس بدقسمت نوجوان کی بیماری تو ایک ایسا دردناک المیہ ہے کہ جس کی کوئی دوسری مثال شاید ہی کبھی آپ نے دیکھی یا سنی ہو گی۔ یہ نوجوان 25 سال کاہے لیکن ایک بچے کے جسم میں قید ہے۔ بظاہر دیکھیں تو اس کی عمر 12 سال سے زیادہ نہیں لگتی۔

میل آن لائن کے مطابق پولینڈ کے جنوب مغربی شہر کولیسنیکا سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کا نام ٹوماس ناڈولسکی ہے۔ وہ کمیاب جینیاتی بیماری ”فیبری ڈیزیز“ سے متاثر ہے۔ اس بیماری کا نتیجہ صرف یہ نہیں ہے کہ ٹوماس دیکھنے میں ایک بچہ نظر آتا ہے بلکہ اس کے جسم کے ہر حصے میں درد رہتا ہے، اس کی ہڈیاں بے حد کمزورہیں اور چلنا پھرنا بھی اس کے لئے ایک امتحان سے کم نہیں۔

ٹوماس نے اپنی بیماری کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”میں 25 سال کا ہوچکا ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں اپنی عمر کے مطابق نظر آﺅں۔ مجھے اس لڑکے سے نفرت ہے جسے ہر روز میں شیشے میں دیکھتا ہوں۔ میرے مسائل کا آغاز اس وقت ہوا جب میری عمر 7 سال تھی اور مجھے پراسرار طور پر پیٹ، ہاتھوں اورپیروں میں درد رہنے لگا۔ ایک عرصے تک تو ڈاکٹروں کو معلوم ہی نہ ہوسکا کہ میری بیماری کیا تھی۔ میرے والدین بے حد پریشان تھے لیکن ڈاکٹر ان سے کہتے تھے کہ میرے مسائل ذہنی نوعیت کے ہیں اور مجھے زیادہ کھلانے پلانے پر زور دیتے تھے۔ کئی سال بعد یہ معلوم ہوسکا کہ میں جینیاتی بیماری ’فیبری ڈیزیز‘ میں مبتلا ہوں، جس کا تاحال کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا۔

بیماری کے باعث ٹوماس کو کن تکالیف کا سامنا رہتا ہے، اس کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ ”میرے شب و روز تنہائی میں گزرتے ہیں اور میرا کوئی دوست نہیں ہے۔ مجھے اپنے جسمانی درد پر قابو پانے کیلئے ہر ماہ سینکڑوں ڈالر کی ادویات کھانا پڑتی ہیں جبکہ میری طبی دیکھ بھال پر سالانہ 1لاکھ 70 ہزار ڈالر خرچ ہورہے ہیں۔ اگرچہ میری طبی دیکھ بھال اور ادویات کیلئے ایک بڑا حصہ سرکاری امداد سے آتا ہے لیکن اس کے باوجود میری زندگی صرف میرے لئے ہی نہیں بلکہ میرے والدین کے لئے بھی ایک دردناک بوجھ بن چکی ہے۔ معلوم نہیں کہ اس عذاب سے مجھے اورمیرے بوڑھے والدین کو کب نجات ملے گی۔““

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …