Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za بڑے عرب ملک میں سائنسدانوں نے لاشوں کو حنوط کرنے کا قدیم ترین نسخہ دریافت کرلیا، کیا چیز استعمال کی جاتی تھی؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

#paksa #paksa.co.za بڑے عرب ملک میں سائنسدانوں نے لاشوں کو حنوط کرنے کا قدیم ترین نسخہ دریافت کرلیا، کیا چیز استعمال کی جاتی تھی؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

کراچی (ویب ڈیسک) ایک حنوط شدہ لاش کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین نے وہ ترکیب ڈھونڈ نکالی ہے جو قدیم مصر میں لاشوں کو حنوط کرنے کیلئے استعمال کی جاتی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، 3700؍ سے 3500؍ سال قبل مسیح کی حنوط شدہ لاش پر ماہرین نے کئی فارنسک اور کیمیائی تجربات کیے جس کے بعد انہیں وہ نسخہ ملا جو قدیم دور میں لاشوں کو صحیح حالت میں حنوط کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس حنوط شدہ لاش کو اٹلی کے شہر ٹیورن کے مصری عجائب گھر میں رکھا گیا ہے۔ یہ تحقیق آرکیالوجیکل سائنس نامی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔

یونیورسٹی آف یارک کے ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر سٹیون بکلے کا کہنا تھا کہ یہ حنوط شدہ لاش اصل میں اس نسخے کا پتہ دیتی ہے جو مصری 4000؍ برسوں سے لاشوں کو محفوظ کرنے کے لیے استمعال کر رہے تھے۔ ڈاکٹر بکلے اور ان کے ساتھیوں نے ہر جز کے ہر ایک کیمیکل فنگر پرنٹ پر کام کیا، جبکہ ہر ایک عنصر مختلف ذرائع سے حاصل کیا گیا تھا۔ تو بنیادی نسخہ کچھ یوں ہے: ایک پودے کا تیل، ممکنہ طور پر تلوں کا روغن، بلسم جیسا پودا یا ایک خاص قسم کی گھاس سے حاصل کردہ عرق، ممکنہ طور پر کیکر سے حاصل کردہ قدرتی گوند، صنوبر جیسے کسی درخت سے حاصل کردہ گوند، جب اس گوند کو تیل میں ملایا جاتا ہے تو یہ ملغوبہ اسے جَراثیم کش بنا دیتا ہے، جو جسم کو گلنے سڑنے سے محفوظ رکھتا ہے۔

ڈاکٹر بکلے نے کئی سال پہلے اس نسخے کی تلاش شروع کی تھی۔ اس دوران انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ان کپڑوں کا تجزیہ کیا جن میں قدیم مصری حنوط شدہ لاشوں کو لپیٹتے تھے۔ شمالی انگلینڈ میں بولٹن میوزیم میں موجود مصری کلیکشن میں یہ کپڑے موجود ہیں۔ یہ کپڑے چار ہزار قبل مسیح کے دور سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ اس وقت سے بہت زیادہ پرانے ہیں جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ جب لاشوں کو حنوط کرنا شروع کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر بکلے کے مطابق لاشوں کو حنوط کرنے کا سلسلہ 2600 قبل مسیح شروع ہوا۔ یہ وہی زمانہ ہے جب بڑے ہرم کی تعمیر شروع ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ لاشوں کو صحیح حالت میں محفوظ رکھنے کا عمل اس سے کافی پہلے شروع ہو چکا تھا۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …