Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za بھارت میں بھینس کے ساتھ ریپ ،عدالت نے سات سال بعد ملزم کو ایسی سزا سنا دی کہ ہندوستان میں ہر کوئی توبہ توبہ کر اٹھے گا

#paksa #paksa.co.za بھارت میں بھینس کے ساتھ ریپ ،عدالت نے سات سال بعد ملزم کو ایسی سزا سنا دی کہ ہندوستان میں ہر کوئی توبہ توبہ کر اٹھے گا

نئی دہلی( آن لائن) بھارت میں خواتین سے تسلسل کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہونا اور مجرموں کا کیفر کردار تک نہ پہنچنا کوئی انہونی بات نہیں تاہم حیرت انگیز طور پر ہندوستانی ریاست ہما چل پردیش کی ایک مقامی عدالت نے بے زبان جانور بھینس کے ساتھ ریپ کرنے والے مجرم کو قصور وار ثابت ہونے پر 6سال قید بامشقت اور دس ہزار روپے جرمانے کی سخت سزا سنا کر سب کو حیران کر دیا ہے ، جنونی ہوس پرست مجرم کو بھینس کے مالک کو بھی ایک لاکھ روپیہ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستان میں گینگ ریپ کی بڑھتی ہوئی وارداتیں اور مجرموں کو سزا نہ ملنا معمول بنتا جا رہا ہے ،خواتین او کم سن بچیوں کے ساتھ گینگ ریپ کی وارداتوں کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیمیں سراپا احتجاج تو رہتی ہیں تاہم اگر کیس گینگ ریپ کا ملزم پکڑا بھی جائے تو قانون کی گرفت اتنی کمزور ہوتی ہے کہ ملزم جلد ہی آزاد ہو جاتا ہے اور اسی وجہ سے بھارت میں گینگ ریپ کے واقعات میں حد درجہ اضافہ ہو چکا ہے ۔اس ساری صورتحال میں ہندوستان کی اہم ریاست ہما چل پردیش میں انتہائی چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کی مقامی عدالت نے بھینس کے ساتھ ریپ کرنے والے ملزم پیار چند نامی ہوس پرست کو سات سال بعد جرم ثابت ہونے پر دفعہ377آئی پی سی کے تحت چھے سال قید با مشقت سناتے ہوئے دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔مجرم پیار چند نے29اگست 2011میں جگناتھ شرما نامی شخص کے کیٹل فارم میں رات کی تاریکی میں گھس کر بھینس کے بچوں کے ساتھ ریپ کیا تھا ،جگن ناتھ شرما نے پیار چند نامی ملزم کے خلاف مقامی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروایا تھا ، اس کیس میں جگن ناتھ شرما نے 13گواہ پیش کئے اور یہ مقدمہ کم و بیش سات سال تک عدالت میں زیر سماعت رہا ۔عدالت نے مجرم پیار چند کو سخت ترین سزا کے ساتھ بھینس کے مالک جگن ناتھ شرما کو ایک لاکھ روپیہ جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …