Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za بیلجیم کے ڈاکوؤں کی بیوقوفی نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا

#paksa #paksa.co.za بیلجیم کے ڈاکوؤں کی بیوقوفی نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا

بلجیم (این این آئی)بیلجیم  میں ای سگریٹ کی دکان کے مالک کے ساتھ حقیقت میں ڈکیتی کا ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلجیم کے شہر چارلیروئے کے نواح میں ڈیڈیئر نامی ایک شہری کی دکان کو 6 ڈاکو دن دیہاڑے لوٹنے کی غرض سے داخل ہوئے۔دکاندار نے انھیں کہا کہ بہتر ہوگا کہ وہ دن کے اختتام پر آئیں تب وہ انھیں زیادہ رقم دے سکے گا۔رپورٹ کے مطابق ڈاکو اْس وقت یہ بات مان کر چلے گئے مگر شام کو جب وہ رقم لینے کے لیے واپس آئے تو پولیس ان کی منتظر تھی۔پولیس اہلکار دکان کے اندر ہی چھپ کر بیٹھے ہوئے تھے تاہم انہوں نے ڈاکووں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 

Check Also

وائی فائی سگنل کوبجلی میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

بوسٹن:  امریکی ماہرین نے ایک خاص مٹیریل سے آلہ تیار کیا ہے جو وائرلیس انٹرنیٹ اوردیگر …