Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za بینک اکاﺅنٹ میں پیسے جمع کروانے سے قبل نوٹ گنتا یہ پاکستانی کون ہے اور کیا کام کرتا ہے ؟ جواب ایسا جو آپ کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتے کیونکہ ۔۔۔

#paksa #paksa.co.za بینک اکاﺅنٹ میں پیسے جمع کروانے سے قبل نوٹ گنتا یہ پاکستانی کون ہے اور کیا کام کرتا ہے ؟ جواب ایسا جو آپ کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتے کیونکہ ۔۔۔

راولپنڈی (پاکستان) بینکوں میں عموماً وہی لوگ جاتے ہیں جن کے پاس ضرورت سے زیادہ پیسہ ہوتا ہے ، حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں نقد رقم گھر میں رکھنا دانشمندی نہیں ہے اسی لیے لوگ بینکوں کا رخ کرتے ہیں تاکہ اپنی محنت کی کمائی محفوظ بھی رہیں اورضرورت کے وقت کام بھی آسکے ۔ جن لوگوں کے پاس پیسہ نہ ہو اور محنت مزدوری کرنے کی بھی ہمت نہ ہو تو وہ دوسروں کے آگے دستِ سوال دراز کرتے ہیں لیکن یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ شخص جو اپنے سامنے پیسوں کا ڈھیر رکھے بیٹھا ہے راولپنڈی کا ایک بھکاری ہے جو بینک میں اپنی دن بھر کی ’ محنت کی کمائی‘ محفوظ کرانے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بینک میں نوٹ گنتے اس شخص کی تصاویر خوب وائرل ہورہی ہیں اور لوگ اس پر انتہائی حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ کیسے ایک بھکاری بینک میں رقم جمع کرا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر وائرل ہوئیں تو مذکورہ شخص کے اہل علاقہ بھی میدان میں آگئے اور بتایا کہ اس نے خواجہ سراﺅں کا حلیہ اپنایا ہوا ہے حالانکہ پہلے یہ خواجہ سراﺅں کے ساتھ شادی بیاہ کے فنکشنز پر جاکر نچھاور کیے جانے والے نوٹ اٹھاتا تھا ۔ سوشل میڈیا پر یہ انکشاف بھی ہوا کہ موصوف کانام ’ مانا ماکھی‘ ہے اور اس نے چار مرلے کا پلاٹ بھی خرید رکھا ہے۔

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …