Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za بیگم سے طلاق کی وجہ سے آدمی کی انگلی اس طرح کی ہوگئی کیونکہ۔۔۔

#paksa #paksa.co.za بیگم سے طلاق کی وجہ سے آدمی کی انگلی اس طرح کی ہوگئی کیونکہ۔۔۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہو گئی جس کی وجہ سے اس کی انگلی کینسر کا شکار ہو گئی۔ بھلا یہ کیسے ممکن؟ حقیقت سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق معاملہ کچھ یوں ہے کہ برطانوی شہر کوربے کے رہائشی 32سالہ اینڈریو میلن نامی اس شخص نے اپنے ہاتھ کی انگلی پر اپنی بیوی کا نام ٹیٹو کی شکل میں لکھوا رکھا تھا۔ جب ان کی طلاق ہو گئی تو اینڈریو نے انگلی سے اپنی بیوی کا نام مٹانے کی کوشش کی جس سے اس کی انگلی پر زخم ہوا اور وہ ایک بڑے چھالے کی شکل اختیار کر گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اینڈریو کی انگلی پر بننے والا یہ زخم کینسر کی شکل اختیار کر چکا تھا۔ اگر جلد اس کا علاج نہ ہوتا تو انگلی کاٹنی پڑ جاتی۔ اینڈریو، جو فیشن اکاﺅنٹ منیجرکی نوکری کرتا ہے، کا کہنا تھا کہ ”جب میں نے ٹیٹو ریموول ٹریٹمنٹ کرایا تو اس سے میری جلد کو شدید نقصان پہنچا اور وہاں چھالا بن گیا۔ اگرچہ وہ درد نہیں کرتا تھا لیکن اس میں پیپ بھر گئی تھی جو ہمہ وقت باہر رستی رہتی تھی۔میں اس صورتحال سے اس قدر خوفزدہ ہوا کہ آئندہ کبھی اپنے جسم پر ٹیٹو نہیں بنواﺅں گا۔“

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …