Home » Technology & Gadgets » #paksa #paksa.co.za تاریخ میں پہلی مرتبہ سام سنگ کل فولڈ ہونے والا موبائل فون لانچ کر رہا ہے؟

#paksa #paksa.co.za تاریخ میں پہلی مرتبہ سام سنگ کل فولڈ ہونے والا موبائل فون لانچ کر رہا ہے؟

سیؤل(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپ والے فون تو آپ کو یاد ہوں گے، جنہیں کھولا اور بند کیا جا سکتا تھا۔ اب سام سنگ تاریخ میں پہلی بار فولڈ ہونے والا ایک سمارٹ فون ماڈل متعارف کرانے جا رہا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق افواہیں گردش میں ہیں کہ کمپنی یہ جدید ترین فون کل متعارف کرانے جا رہی ہے تاہم بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گلیکسی ایس 10کے تین ماڈل بمع فولڈنگ فون آئندہ سال کے آغاز میں متعارف کرائے جائیں گے۔آج کمپنی کی طرف سے ڈویلپرز کانفرنس میں اپنا نیا لوگو(Logo)متعارف کرایا گیا ہے جو پرانے لوگو کا فولڈنگ ورژن ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی فولڈنگ فون کے منصوبے پر ایک سال سے کام کر رہی ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ فون ٹیبلٹ کے سائز کا ہینڈسیٹ ہو گا جو بیک وقت تین ایپلی کیشنز چلانے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔ سام سنگ اس ماڈل کے حوالے سے یوٹیوب اور نیٹ فلکس کے ساتھ بھی بات چیت کر رہی ہے کہ اس کی ویڈیوز اس فولڈ ہونے والے فون کی سکرین پر کیسے دکھائی دیں گی۔جاری ڈویلپرز کانفرنس میں ایک سیشن اس مقصد کے لیے مختص کیا گیا ہے جس میں یوٹیوب اور دیگر ایسے پلیٹ فارمز کے ڈویلپرز کو سکھایا جائے گا کہ یہ فولڈنگ فون کس طرح کام کرے گا تاکہ وہ اس کے لیے اپنی خاص ایپلی کیشنز تیار کر سکیں۔بلومبرگ کے مطابق یہ فون تیار ہو چکا ہے اور اس کا فولڈنگ فیچر 2لاکھ سے زائد بار ٹیسٹ کیا گیا ہے اور اس نے وہ ٹیسٹ پاس کیا ہے۔ سام سنگ اس فون کے لیے گوگل کے ساتھ بھی مل کر کام کر رہی ہے تاکہ اس کے لیے خاص اینڈرائیڈ ورژن تیار کیا جا سکے۔معلوم ہوا ہے کہ اس فون کا وزن 200گرام سے زائد ہو گا کیونکہ اس کی سکرین بہت بڑی ہو گی۔

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …