Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za ’تحریک انصاف اب تحریک انتقام بن چکی ہے‘بلاول بھٹو زرداری

#paksa #paksa.co.za ’تحریک انصاف اب تحریک انتقام بن چکی ہے‘بلاول بھٹو زرداری

کراچی(پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اب تحریک انتقام بن گئی ہے۔

سانحہ کارساز کی یادگار پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غریب عوام عمران خان سے مایوس ہوگئے ہیں، وہ تحریک انصاف کو 5 سال تک برداشت نہیں کریں گے۔پی ٹی آئی کی حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرض لیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے معیشت کی سطح پر غریب عوام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

سانحہ کارساز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے سابقہ چیئرمین بینظیر بھٹو پر ہونے والا دہشت گرد حملہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ جمہوریت، امن اور آزادی کےساتھ ساتھ پاکستان کےلئے قربانیاں دی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد اس ملک کی جمہوریت کو مضبوط کرنے، اداروں کو آئینی حدود میں کام کروانے، میڈیا کی آزادی اور غریب عوام کو ان کے حقوق دلوانے کےلئے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …