Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za تحریک انصاف صوبہ جنوبی پنجاب نہیں بنائے گی صرف کمیٹی ،کمیٹی کھیلے گی،احتساب کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں :سیدہ شہلارضا

#paksa #paksa.co.za تحریک انصاف صوبہ جنوبی پنجاب نہیں بنائے گی صرف کمیٹی ،کمیٹی کھیلے گی،احتساب کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں :سیدہ شہلارضا

کراچی( پاکستان )پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا نے کہا ہے کہ احتساب کے معاملے میں ہم پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ انکے ساتھ کھڑے ہیں،حکومتی جماعت اقتدار میں آنے سے پہلے بھی صرف باتیں ہی کر رہی تھی اور ابھی تک کچھ ثابت نہیں کر پائی،تحریک انصاف اپنے دور اقتدار میں صوبہ جنوبی پنجاب نہیں بنائے گی صرف کمیٹی ،کمیٹی کھیلے گی ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ہنگو دھماکے کا واقعہ، کراچی میں چینی کونصل خانے پر دہشت گرد حملہ اور ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت اور ان جیسے دیگر  تمام معاملات کے بعد تمام صوبائی قیادتوں کو مل بیٹھ کر ان شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنے کو اولین ترجیح دینی چاہیے،صوبہ سندھ میں دہشت گردوں اور شر پسندوں کے خلاف مستقل آپریشن جاری ہیں جبکہ چند دن قبل ہونے والے ہمارے کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ نے بتایا تھا کہ انہوں نے 12 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے،صوبے میں امن و امان کی بحالی میں رینجرز کا بڑا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن سرحد پار نہیں ہے بلکہ ہمارے درمیان ہی موجود اور ایک عام پاکستانی کی شکل میں ہے،ہماری پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹرینڈ نہیں تھی وہ تو عام اور معمولی جرائم کے لئے تیار کی گئی تھی ،تمام صوبوں کو موجودہ حالات کے بعد دوبارہ سے مل بیٹھنا چاہئے تاکہ نیشنل ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے معاملے میں ہم پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ انکے ساتھ کھڑے ہیں،جواب در جواب کا سلسلہ چل رہا ہے کچھ لوگوں کے درمیان جس کی وجہ سے کچھ باتیں سامنے آ جاتی ہیں، حکومتی جماعت اقتدار میں آنے سے پہلے بھی صرف باتیں ہی کر رہی تھی اور ابھی تک کچھ ثابت نہیں کر پائی،ہمارے اداروں کا کام ہے کہ وہ کرپشن کے خلاف کام کریں ،حکومت کا کام ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کر کے احتساب کو مضبوط بنانے کے لئے اگر کوئی قانون سازی کرنا چاہتی ہے تو کرے ،ہم مضبوط احتساب کے لئے حکومت کا ساتھ دیں گے ،ہمارا کوئی بھی شخص ملک سے باہر نہیں ہے ،جن کا نام اگر تھا بھی تو وہ ملک میں واپس آ کر مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے ،حکومت کو اس طرح کی بیان بازی اور نئی نئی پھلجھڑیوں سے گریز کرتے ہوئے ملک کو معاشی اور اکنامک صورت حال سے نکالنے کے لئے حل کی طرف آنا چاہئے ۔

سیدہ شہلا رضا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ نواز نے اپنے دور حکومت میں جنوبی پنجاب کے لیے کبھی کوئی خاص اقدامات نہیں کیے ہیں،تحریک انصاف اپنے دور حکومت میں صوبہ جنوبی پنجاب نہیں بنائے گی، یہ صرف کمیٹی ،کمیٹی کھیلتے رہیں گے کیونکہ وہاں ان کے پاس اکثریت ہی نہیں ہے ،ہماری تو کوشش ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب بنے مگر اس کے لئے دو تہائی اکثریت درکار ہو گی۔

Share this:

Comments

Check Also

ساہیوال میں پولیس کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 بچے زخمی-عینی شاہدین کے مطابق مقتولین عام شہری تھے

ساہیوال:  قادرآباد کے قریب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ …