Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za تحریک انصاف کا عاطف میاں کو معاشی کونسل سے علیحدہ کرنے کے فیصلے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ، عمران خان نے کس سے مشورہ لیا ؟ جانئے

#paksa #paksa.co.za تحریک انصاف کا عاطف میاں کو معاشی کونسل سے علیحدہ کرنے کے فیصلے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ، عمران خان نے کس سے مشورہ لیا ؟ جانئے

لاہور ( پاکستان )پاکستان تحریک انصاف نے عاطف میاں کو معاشی کونسل سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جس کا اعلان پی ٹی آئی رہنما جاوید خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیاہے تاہم اب اس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور نورالحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان سے عاطف میاں کے معاملے پر رائے طلب کی جبکہ عمران خان نے گزشتہ روز بابر اعوان اور اسد عمر سے بھی مشاورت کی تھی اور مشاورت کے بعد عاطف میاں سے بات کی گئی ۔ عاطف میاں نے عہدے سے ہٹنے پر رضامند ی کا اظہار کر دیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز ہی عاطف میاں کو تبدیل کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا ۔

آج پی ٹی آئی رہنما جاوید خان نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ ”عاطف میاں سے مستعفی ہونے کو کہا تھا اور وہ رضامند ہوگئے ہیں ، متبادل کا اعلان بعد میں ہوگا“َ۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …