Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za تحریک انصاف کی چودھری پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی تجویز

#paksa #paksa.co.za تحریک انصاف کی چودھری پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی تجویز

اسلام آباد(پاکستان)تحریک انصاف نے پنجاب میں مضبوط اورتجربہ کارشخصیت کو سپیکر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اورچودھری پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کےلئے بنی گالہ میں جوڑ توڑجاری ہے ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج معمول کی ملاقاتیں منسوخ کردیں اور پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں تجربہ کارشخصیت کوسپیکرلانے کافیصلہ کیا ہے اور چودھری پرویزالٰہی کو سپیکرپنجاب اسمبلی بنانے تجویز دی ہے۔

پارٹی کی سینئرلیڈرشپ نے چودھری پرویزالٰہی کوسپیکربنانے کی تجویزکی تائیدکردی،چودھری پرویزالٰہی کی رضامندی پر انہیں اس منصب پر لایاجاسکتا ہے۔

 

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …