Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ”تم نے عثمان بزدار پر بڑی تنقید کی ہے اور اب میری بات غور سے سن لو کہ۔۔۔“ وزیراعظم نے کامران شاہد کو ایسی بات کہہ دی کہ حامد میر، معید پیرزادہ سمیت تمام صحافی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے

#paksa #paksa.co.za ”تم نے عثمان بزدار پر بڑی تنقید کی ہے اور اب میری بات غور سے سن لو کہ۔۔۔“ وزیراعظم نے کامران شاہد کو ایسی بات کہہ دی کہ حامد میر، معید پیرزادہ سمیت تمام صحافی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے

اسلام آباد (پاکستان) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج صحافیوں کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں بہت سارے معاملات پر گفتگو کی مگر اس وقت انتہائی دلچسپ اور خوشگوار صورتحال پیدا ہو گئی کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے کامران خان کی غلط فہمی دور کرنے کی کوشش کی۔

وزیراعظم نے کامران شاہد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے عثمان بزدار پر بڑی تنقید کی ہے لیکن وہ بڑا ہی زبردست بنتا جا رہا ہے اور دیکھنا کہ سردار عثمان بزدار وسیم اکرم پلس نکلے گا۔

واضح رہے کہ معروف صحافی و تجزیہ کار کامران شاہد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کو خاصی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور اس حوالے سے وہ کئی خصوصی پروگرامز بھی کر چکے ہیں۔ کامران شاہد کے علاوہ بھی کئی صحافی وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہیں مگر اس کے باوجود وزیراعظم نے ہمیشہ وزیراعلیٰ کی حمایت کی ہے اور وہ اب بھی ان کیساتھ کھڑے ہیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …