Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za جاپان میں یہ کس چیز کا جنازہ پڑھا جارہا ہے؟ جان کر اس دکھ کے موقع پر بھی آپ کی ہنسی نہ رکے گی

#paksa #paksa.co.za جاپان میں یہ کس چیز کا جنازہ پڑھا جارہا ہے؟ جان کر اس دکھ کے موقع پر بھی آپ کی ہنسی نہ رکے گی

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) انسان کی موت پر جنازہ پڑھا جاتا ہے یا آخری رسوم ادا کی جاتی ہیں، اور بعض لوگ اپنے پالتو جانوروں کی دنیا سے رخصتی پر بھی ان کے لئے کچھ رسوم ادا کر دیتے ہیں، مگر روبوٹ کھلونوں کی آخری رسوم کے بارے میں آپ نے کبھی نہیں سنا ہو گا۔ یہ انوکھا کام جاپان میں کیا جاتا ہے مگر صرف ایک خاص قسم کے روبوٹ کھلونوں کے لئے۔

یہ دیکھئے ، یہاں ٹوکیو شہر کے ایک بدھ مندر میں گھنٹیاں بج رہی ہیں اور مندر کا پروہت اپنے سامنے رکھے کھلونوں کی جانب دیکھتے ہوئے مذہبی کلمات ادا کر رہا ہے ۔ تقریب میں متعدد افراد شریک ہیں جو بہت افسردہ نظر آتے ہیں اور ان کے جذبات واقعی حقیقی ہیں ۔ یہ آخری رسومات روبوٹ کتوں کے لئے منعقد کی جا رہی ہیں۔ ہر روبورٹ کتے کے گلے میں لٹکتی پرچی پر اس کے مالک کا نام لکھا ہے اور اس تقریب میں سینکڑوں روبوٹ کتوں کی آخری رسوم ادا کی جا رہی ہیں۔

یہ ٹیکنالوجی کمپنیSONYکی جانب سے 1999 متعارف کروائے جانے والے روبورٹ کتے ’اے آئی بی او‘ ہیں۔ جدید دور میں یہ روبوٹ کھلونے تقریباً فرسودا ہو چکے ہیں مگر ان کے مالک ان سے دیرینہ اور جذباتی تعلق رکھتے ہیں ۔ ایک وقت تھا کہ ان روبورٹ کتوں کو جدید ترین کھلونے سمجھا جاتا تھا جو طرح طرح کی حرکات و سکنات کرتے تھے ، اور اپنے مالک کے اشارے پر دلچسپ شرارتیں بھی کرتے تھے ۔ یہ روبورٹ کتے اپنے مالک سے مانوس ہوجاتے تھے اسے پہچاننے کی صلاحیت بھی رکھتے تھے ۔

سونی کمپنی نے 2006ءمیں ان کی پروڈکشن بند کردی جبکہ 2014ءمیں ان کھلونوں کیلئے سروس کی سہولت بھی ختم کر دی گئی۔ روبورٹ کتوں کے مالکان اس صورت حال سے بہت دکھی تھے اور آہستہ آہستہ ان کے آپس کے رابطوں کے نتیجے میں ایک تنظیم وجو دمیں آ گئی ۔ اس تنظیم کے تحت سب مالکان نے اکٹھے ہو کر فیصلہ کیا کہ وہ اپنے ناکارہ روبورٹ کتوں کی آخری رسومات مندر میں جا کر ادا کریں گے اور انہیں عزت کے ساتھ رخصت کریں گے۔

تین سال قبل ٹوکیو کے ایک مندر میں ان کتوں کے لیے پہلی بار رسومات کی تقریب ہوئی ، اور اس کے بعد یہ ایک سالانہ تقریب کی صورت اختیار کر گئی ۔ تازہ ترین تقریب اپریل 2018ءمیں منعقد کی گئی جس میں تقریباً 800 روبورٹ کتوں کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …