Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za جب مرد کھانے کا بل ادا کرتے ہیں تو کیا خواتین کو اچھا لگتا ہے؟ انتہائی حیران کن جواب جانیے

#paksa #paksa.co.za جب مرد کھانے کا بل ادا کرتے ہیں تو کیا خواتین کو اچھا لگتا ہے؟ انتہائی حیران کن جواب جانیے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مرد عام طور پر خیال کرتے ہیں کہ کسی خاتون سے ملاقات کے بعد کھانے کا بل اگر وہ ادا کریں تو خواتین خوش ہوتی ہیں لیکن اب خواتین کی طرف سے ہی مردوں کے اس عام تاثر کو غلط قرار دے دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر ایک صارف نے خواتین سے سوال پوچھا کہ ’’ڈیٹ پر مرد بل ادا کرے تو آپ کیسا محسوس کرتی ہیں؟‘‘جواب میں خواتین نے پوسٹس کی بھرمار کر دی۔ بعض خواتین نے کہا کہ اگر مرد بھی بل ادا کردے تو یہ کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے تاہم اکثر خواتین کا کہنا تھا کہ وہ پہلی ملاقات پر ہی مرد کوکبھی اکیلے بل ادا نہیں کرنے دیں گی۔

ان خواتین کا کہنا تھا کہ ’’وہ بل آدھا آدھا ادا کرنے کو ترجیح دیں گی تاہم اگر کھانے کا بل مرد ادا کر دیتا ہے تو چائے، کافی یا مشروب وغیرہ کا بل وہ ادا کریں گی۔ اگر مرد اصرار کرے گا کہ اس کا بل بھی وہ ادا کرے تو کوئی بات نہیں، وہ ادا کر دے، لیکن اس کے بعد یہ بات یقینی ہو گی کہ ہم آئندہ اس مرد سے کبھی نہیں ملیں گی۔‘‘ڈیسٹریا نامی خاتون نے جواب دیا کہ ’’میں کسی بھی صورت مرد کو پورا بل ادا نہیں کرنے دوں گی، بلکہ آدھا بل میں خود دوں گی۔‘‘تھنڈرمیلوز نامی اکاؤنٹ سے ایک خاتون نے جواب دیا کہ ’’اگر پہلی ڈیٹ پر مرد بل ادا کرتا ہے تو میں برا نہیں مانوں گی اور دوسری ڈیٹ پر پورا بل میں ادا کروں گی۔ اگر وہ دوسری بار بھی مجھے بل دینے سے روکے گا اور خود ادائیگی پر اصرار کرے گا تو میں وہیں اس کے ساتھ تعلق ختم کر دوں گی۔‘‘

Share this:

Comments

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …