Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ’جن لوگوں کی بھنویں اس طرح موٹی ہوں وہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ بھی اپنی بھنویں چیک کرنے لگ جائیں گے

#paksa #paksa.co.za ’جن لوگوں کی بھنویں اس طرح موٹی ہوں وہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ بھی اپنی بھنویں چیک کرنے لگ جائیں گے

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) دیگر عوارض کی طرح مختلف لوگوں کی بھنویں بھی مختلف ہوتی ہیں، بعض کی گھنی اور بعض کی ہلکی، بعض کی بھنوﺅں کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے اور بعض کی ساتھ ملی ہوئی ہوتی ہیں۔ اب ان میں سے ایک طرح کی بھنوﺅں کے متعلق سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کر ڈالا ہے کہ جان کر آپ فوراً اپنی بھنویں چیک کرنے لگ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جن مردوخواتین کی بھنویں گھنی، موٹی اور ان کے درمیان فاصلہ ہو وہ مطلبی، خودپرست اور صرف اپنی ذات سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے مردوخواتین کے ایک گروپ سے سوال پوچھا کہ اگر وہ دنیا کے حکمران ہوتے تو کیا اسے زیادہ بہتر جگہ بنا دیتے؟ جب مردوخواتین اس سوال کا جواب دے رہے تھے تو سائنسدانوں نے ان کی تصاویر بنا لیں جس سے ان کے چہرے کے تاثرات محفوظ ہو گئے۔ یہ تصاویر بعدازاں سائنسدانوں نے ایک اور گروپ کے مردوخواتین کو دکھائیں اور ان سے پوچھا کہ ان میں سے کون سا مرد یا عورت خود پسند اور مطلبی ہے۔ اس پر ان لوگوں نے بالکل ٹھیک اندازہ لگا لیا اور بتا دیا کہ ان میں کون کون مطلبی ہے۔ پھر سائنسدانوں نے ان تصویر میں ان لوگوں کی بھنویں ہٹا دیں اور اس کے بعد وہی مردوخواتین ان لوگوں کے تاثرات کو سمجھنے میں ناکام ہو گئے جنہوں نے پہلے بالکل درست اندازہ لگایا تھا۔

اس تحقیق کے اگلے مرحلے میں سائنسدانوں نے اسی گروپ کو ان تصاویر میں موجود لوگوں کی صرف بھنویں دکھائیں اور انہوں نے دوبارہ بالکل درستگی کے ساتھ پہچان لیا کہ ان میں سے کون کون مطلبی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر میرانڈا جیاکومین کا کہنا تھا کہ ”جب اس بار لوگوں نے تصویر میں موجود مردوخواتین کو درستگی سے پہچان لیا تو ہم نے دیکھا کہ جن لوگوں کو انہوں نے مطلبی اور خودپسند کہا تھا ان کی بھنویں موٹی اور گھنی تھیں اور ان کے درمیان کافی فاصلہ تھا۔ اس کے برعکس جن لوگوں کی بھنویں باریک ، ہلکی اور درمیان میں سے آپس میں جڑی ہوئی تھیں انہیں لوگوں نے فیاض اور دوسروں کی مدد کرنے والا قرار دیا تھا۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …